اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہلیری کو ضروری مندوبین کی حمایت حاصل، ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار بنیں گی

    واشنگٹن۔ امریکہ کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ہلیری کلنٹن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدواری کےلئے ضروری مندوبین کی حمایت حاصل کرلی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      واشنگٹن۔ امریکہ کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ہلیری کلنٹن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدواری کےلئے ضروری مندوبین کی حمایت حاصل کرلی ہے۔ اسوسی ایٹڈ پریس نے ایک رپورٹ میں آج یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق، سابق وزیر خارجہ محترمہ کلنٹن ڈیموکریٹک پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔انہوں نے 2383مندوبین کی حمایت حاصل کرلی ہے۔

      سابق صدر بل کلنٹن کی اہلیہ محترمہ ہلیری کلنٹن ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدواری کی دوڑ میں پہلے سے ہی آگے چل رہی تھیں اور انہوں نے گزشتہ اتوار کو پورتوریکو پرائمری میں جیت درج کی تھی۔ ہلیری ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے سامنے میدان میں اتریں گی اور اگر وہ انتخابات جیت جاتی ہیں تو امریکہ کی پہلی خاتون صدر بنیں گی۔

      ڈیموکریٹک پارٹی جولائی میں فلاڈیلفیا میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں باضابطہ صدر کے عہدے کے امیدوا رکے طور پر ان کے نام کا اعلان کرے گی اور آٹھ نومبر کو صدارتی انتخابات اختتام پذیر ہوں گے۔

      First published: