اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہلیری کلنٹن نے رقم کی تاریخ، بنیں پہلی خاتون صدر امیدوار

    لاس اینجلس۔ امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے خود کو ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدر کے عہدے کی امیدوار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

    لاس اینجلس۔ امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے خود کو ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدر کے عہدے کی امیدوار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

    لاس اینجلس۔ امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے خود کو ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدر کے عہدے کی امیدوار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      لاس اینجلس۔ امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے خود کو ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدر کے عہدے کی امیدوار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ محترمہ کلنٹن نے کہا کہ صدر بننے کی دوڑ میں انہوں نے ایک بڑی پارٹی کی قیادت کرکے تاریخ لکھی ہے۔انہوں نے کل صدر کے عہدے کی امیدواری کے لئے مطلوبہ مندوبین کی حمایت حاصل کرکے نیو جرسی کے اپنے حریف برنی سینڈرس کو شکست دی تھی۔


      محترمہ کلنٹن نے اپنے حامیوں کے نام جاری ایک ای میل میں کہا’’ہم سب نے مل جل کر ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدواری حاصل کرلی۔ یہ پہلا موقع ہے ،جب امریکہ میں صدر کے عہدے کےلئے ایک بڑی پارٹی کی جانب سے ایک خاتون کو نامزد کیا گیا ہے۔


      اوبامہ کی ہلیری کو مبارکباد


      امریکی صدر بارک اوبامہ نے صدر کے عہدے کا ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار بننے کے لئے نمائندوں کا ضروری ووٹ حاصل کر لینے پر ہلیری کلنٹن کو مبارکباد دی ہے۔ یہ اطلاع امریکی صدارتی محل کے ترجمان نے دی ہے۔ مسٹر اوبامہ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ محترمہ ہلیری کلنٹن نے اپنی تاریخی مہم سے متوسط ​​طبقہ کے لاکھوں خاندانوں کو متاثر کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مسٹر اوبامہ نے ڈیموکریٹک پارٹی کے دوسرے امیدوار برنی سینڈرس کی بھی تعریف کی ہے۔ مسٹر اوبامہ مسٹر سینڈرس کی درخواست پر آج ان سے ملنے والے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر اقتصادی عدم مساوات کے خلاف لڑنے کے لئے مسٹر سینڈرس کی تقریر کی تعریف کی۔

      First published: