ہوم » نیوز » عالمی منظر

انڈونیشیا طیارہ حادثہ: لائن ایئرلائن کی تاریخ بتاتی ہے، آخر کیوں ہوا اتنا بڑا حادثہ

لائن ایئر لائن ایک تیزی سے ابھرتی ہوئی کم قیمت والی ایئر لائن ہے، جس کے حفاظتی ریکارڈ اتنے اچھے نہیں ہیں

  • Share this:
انڈونیشیا طیارہ حادثہ: لائن ایئرلائن کی تاریخ بتاتی ہے، آخر کیوں ہوا اتنا بڑا حادثہ
پیر کے روز سے پہلے کسی بڑے حادثہ میں اس ائیرلائن کا نام آخری بار 2004 میں سامنے آیا تھا

انڈونیشیا کی لائن ایئر لائن کا طیارہ پیر کی صبح حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس حادثے میں جہاز میں سوار سبھی 189 مسافروں اور عملے کے ارکان کے ساتھ سبھی کے مارے جانے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جکارتہ سے پرواز بھرنے کے صرف 13 منٹ بعد ہی طیارہ کریش ہو گیا۔ چند مہینے پہلے ہی خدمات میں لیا گیا بوئنگ 737 میکس طیارہ جکارتہ سے پرواز کرنے کے بعد رڈار سے غائب ہو گیا اور اسے جکارتہ لوٹنے کے لئے کہے جانے سے پہلے ہی یہ جاوا کے سمندر میں گر گیا۔


کیسے شروع ہوئی تھی لائن ائیرلائن؟


آپ کو بتا دیں کہ لائن ایئر لائن ایک تیزی سے ابھرتی ہوئی کم قیمت والی ایئر لائن ہے، جس کے حفاظتی ریکارڈ اتنے اچھے نہیں ہیں۔ یہ نجی ایئر لائن 1999 میں شروع ہوئی تھی۔ ہر دن لائن ائیرلائن کی 17،000 ہزار سے زائد جزیروں میں اور بین الاقوامی پروازیں اڑان بھرتی ہیں۔ مسافروں کی تعداد کے حساب سے بات کی جائے تو ملیشیا بیسڈ ائیر ایشیا کے بعد یہ ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن ہے۔


انڈونیشیا کی ایوی ایشن سیفٹی کو لگا بڑا دھچکا

پیر کے روز سے پہلے کسی بڑے حادثہ میں اس ائیرلائن کا نام آخری بار 2004 میں سامنے آیا تھا۔ پیر کے روز ہوئے اس حادثہ سے انڈونیشیا کی ایوی ایشن سیفٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے کیونکہ یوروپی یونین اور امریکہ نے اس پر سے پابندی ہٹا لی تھی۔

دس سالوں سے انڈونیشین ایئر لائنز پر پابندی تھی

حفاظتی معیارات کے مدنظر یوروپی یونین نے 2007 میں انڈونیشین ایئرلائنز پر پابندی عائد کردی تھی۔ لائن ایئر لائنز کی پروازوں کو 2016 میں یوروپ کے لئے اڑان بھرنے کی اجازت ملی۔ جبکہ دیگر انڈونیشین ائیرلائنس پر سے پابندی اس سال کی شروعات میں ہٹائی گئی تھی۔ وہیں، امریکہ نے بھی 2016 میں انڈونیشین ایئر لائنز پر سے پابندی ہٹا دی تھی۔ گزشتہ مہینے بھی لائن ایئرلائن کے دو طیارے حادثہ کا شکار ہوتے ہوتے بچے تھے جس کے بعد ایئر لائنز کو اپنے حفاظتی انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے ہدایات بھی جاری کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بڑا حادثہ : انڈونیشیا میں طیارہ گر کر تباہ ، 188 مسافروں کی ہلاکت کا اندیشہ
First published: Oct 30, 2018 11:30 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading