ہوم » نیوز » عالمی منظر

حزب اللہ لیڈر کی دھمکی، کہا۔ اسرائیل میں کہیں بھی کر سکتے ہیں حملہ

مغربی ایشیاء میں جاری کشیدگی کے درمیان لبنان (Lebanon) کے حزب اللہ لیڈر نے دعویٰ کیا کہ اس کی تنظیم نے ایک سال میں اپنی میزائیل صلاحیت دوگنی کر لی ہے۔

  • Share this:
حزب اللہ لیڈر کی دھمکی، کہا۔ اسرائیل میں کہیں بھی کر سکتے ہیں حملہ
مغربی ایشیاء میں جاری کشیدگی کے درمیان لبنان (Lebanon) کے حزب اللہ لیڈر نے دعویٰ کیا کہ اس کی تنظیم نے ایک سال میں اپنی میزائیل صلاحیت دوگنی کر لی ہے۔

مغربی ایشیاء میں جاری کشیدگی کے درمیان لبنان  (Lebanon)  کے حزب اللہ لیڈر نے دعویٰ کیا کہ اس کی تنظیم نے ایک سال میں اپنی میزائیل صلاحیت دوگنی کر لی ہے۔ یہی نہیں ان میزائیلوں کو حاصل کرنے سے روکنے کے اسرائیل کی کوشش کو بھی اس نے ناکام کر دیا ہے۔ حسن نصراللہ نے بیروت کے (Arabic Al-Mayadeen TV) کو دئے انٹرویو کے دوران کہا کہ دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کے پاس اب اسرائیل میں کہیں بھی حملہ کرنے اور فلسطینی علاقوں پر قبضہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

نصراللہ نے کہا کہ امریکی حکام کے ذریعے اسرائیل نے مشرقی بکہ کے علاقے میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل نے ایسا کیا تو حزب اللہ بھی اس طرح کے حملوں کا جوابی کارروائی کرے گا۔ حالیہ مہینوں میں، اسرائیل نے اس تشویش کا اظہار کیا ہے کہ حزب اللہ میزائل تیار کرنے کا ایک مرکز قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

نصراللہ نے چار گھنٹے چلے انٹرویو میں کہا کہ حزب اللہ کے بارے میں ایسی کئی باتیں ہیں جنہیں اسرائیل نہیں جانتا ہے کیونکہ وہ بیحد خفیہ ہیں۔ نصراللہ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتظامیہ کی میعاد کے آخری کچھ ہفتے اہم ہیں اور انہیں لیکر احتیاط برتی جا رہی ہے۔ حزب اللہ ایران کی اہم ساتھی تنظیم ہے جس کے سبب اسرائیل سے اس کی دشمنی سب کے سامنے ہے۔ اسرائیل کے ساتھ اس کئ کئی جدوجہد ہو چکے ہیں۔


نصراللہ نے دہرایا کہ ایران اور اس کے ساتھی ایارنین ریوولیوشنری گارڈ کے سینئر کمانڈر قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ ضرور لیں گے۔ ایک سال پہلے عراق میں امریکی حملے میں سلیمانی کی موت ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا، بدلا ضرور لیا جائے گا۔ بھلے ہی اس میں کتنا بھی وقت کیوں نہ لگے۔ نصر اللہ نے سیریا میں حزب اللہ کے لڑاکے کی موت کا بدلہ لینے کی بات دہرائی۔

Published by: sana Naeem
First published: Dec 30, 2020 04:02 PM IST