ہندوستانی حکومت نے ترکی میں منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش کے لیے اپنے بہترین تربیت یافتہ کتے بھیجے ہیں۔ ان کے نام ہنی اور ریمبو ہیں۔ یہ دونوں غازی آباد میں این ڈی آر ایف کی 8ویں بٹالین کا حصہ ہیں۔ پہلی بار انہیں بین الاقوامی سطح کے آپریشن پر ترکی بھیجا گیا ہے۔
ان دونوں تلاشی کتوں نے 10 سے 12 فٹ نیچے ملبے میں دبے ہوئے لوگوں کو بھی ڈھونڈ نکالتے ہیں۔ خاص طور پر ایسی آفات کے لیے این ڈی آر ایف نے ان دونوں کتوں کو ڈیڑھ سال کی تربیت کے بعد تیار کیا تھا۔
دونوں کتوں کو C-17 گلوب ماسٹر سے ترکی لے جایا گیا۔
دسمبر-2016 میں، ملک بھر کی 12 بٹالین کے 28 کتے NDRF کی 8ویں بٹالین، غازی آباد میں آئے تھے۔ ڈیڑھ سال تک ان کی تربیت ہوئی اور پھر امتحان ہوا۔ ٹیسٹ پاس کرنے والے 28 میں سے 15 کتوں میں لیبرا نسل کے ہنی اور ریمبو بھی تھے۔ ان دونوں نے اپنے امتحان میں زندہ متاثر کو تلاش لیا تھا۔ اس کے بعد انہیں این ڈی آر ایف کے بیڑے میں شامل کیا گیا۔
پاک کی گھٹیاحرکت، ترکی و شام کی مددکیلئے جارہےہندوستانی فضائیہ کے طیاروں کو پاکستان نےروکامہربانی کرکے بچالو، میں آپ کا غلام بن جاؤں گا، شام کے بچے کا ویڈیو دیکھ کر کانپ جائےگی روح
این ڈی آر ایف کے ترجمان نریش چوہان نے کہا کہ ہنی اور ریمبو کو ہندوستانی فضائیہ کے C-17 گلوب ماسٹر طیارے کے ذریعے ترکی بھیجا گیا ہے۔ وہاں وہ این ڈی آر ایف کی 101 رکنی ٹیم کے ساتھ مل کر ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ان کے ہینڈلر بھی دونوں کتوں کے ساتھ گئے ہیں۔
ہندوستان سے اب تک پانچ طیاروں میں مدد ترکی-شام پہنچی ہے۔غازی آباد میں ہندوستانی فضائیہ کے C-17 گلوب ماسٹر سے این ڈی آر ایف کی 8ویں بٹالین کے 51 ارکان کی پہلی کھیپ نے 6 فروری کو صبح 3 بجے ہنڈن ایئر بیس سے اڑان بھری۔ اس میں این ڈی آر ایف کی ڈرل مشین، زلزلہ سے بچاؤ کے لیے استعمال ہونے والے تمام آلات، دو ڈاگ اسکواڈ بھیجے گئے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔