اپنا ضلع منتخب کریں۔

    خوفناک: Pakistan میں 8 سال کی لڑکی سے اجتماعی آبروریزی، مخالفت کرنے پر آنکھیں نکال لیں

    پاکستان میں 8 سال کی لڑکی سے اجتماعی آبروریزی

    پاکستان میں 8 سال کی لڑکی سے اجتماعی آبروریزی

    پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف جرم تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اتوار کو سندھ صوبہ کے عمرکوٹ علاقے میں ایک 8 سالہ لڑکی کے ساتھ بے رحمی سے اجتماعی آبروریزی کی گئی ہے۔ اس کے بعد اس کی آنکھیں نکال لی گئیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف جرم تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اتوار کو سندھ صوبہ کے عمرکوٹ علاقے میں ایک 8 سالہ لڑکی کے ساتھ بے رحمی سے اجتماعی آبروریزی کی گئی ہے۔ اس کے بعد اس کی آنکھیں نکال لی گئیں۔ مشتبہ افراد نے مبینہ طور پر اس کے پورے چہرے کو نوچ دیا۔

      یہ حادثہ تب سامنے آیا، جب پاکستان میں ایک ’ہندووں کے حقوق کے کارکن‘ نے ایک ویڈیو کلپ ٹوئٹ کیا۔ کلپ میں متاثرہ کو اسٹریچر پر دیکھا جاسکتا ہے، جہاں اس کے والدین اسے اسپتال کیمپس کے اندر لے جا رہے تھے۔ ویڈیو میں متاثرہ فیملی کے ساتھ اسپتال جاتی ایک خاتون کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔



      خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ خون بہنا بند نہیں ہوا ہے، جس کی وجہ سے بچی کی حالت بے حد نازک ہوگئی ہے۔ اس نے آگے بتایا، ‘متاثرہ کے پرائیویٹ پارٹ سے مسلسل خون بہہ رہا ہے۔ مقامی ایمرجنسی اسپتال کے ڈاکٹروں نے اسے بی آئی ڈی ایس اسپتال میں ریفر کردیا ہے، جہاں ایک خواتین امراض کے ماہر ڈاکٹر اس کی حالت کی جانچ کریں گے‘۔ متاثرہ کو اینٹی بایوٹک کی سخت ضرورت ہے، ایسا متاثرہ کے ساتھ کی خاتون نے میڈیا کو بتایا ہے۔

      خاتون نے مزید بتایا، ’زانیوں نے یقیناً اس کے پورے چہرے کو نوچ دیا ہے اور اس کی آنکھیں بھی کاٹ لی ہیں، بس اسے ایک بار دیکھ کر کسی کی بھی روح کانپ سکتی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غریبوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ’اس لڑکی کی حالت دیکھ سکتے ہیں، یہ اکیلا معاملہ نہیں ہے، اس طرح کے ہزاروں حادثات ہر دن پیش آتے ہیں، لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوتی ہے۔ متاثرہ افراد کہاں جائیں؟ حکومت کو جوابدہ ہونا ہوگا۔



      ہندو حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والے کارکن کے ذریعہ پوسٹ کئے گئے اس ویڈیو کلپ میں، متاثرہ کی ماں نے ایک نیوز میڈیا کو بتایا، ‘متاثرہ ایک مقامی دوکان پر گئی تھی، لیکن واپس نہیں آئی‘۔ ویڈیو میں خاتون کو ان کے مقامی زبان میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

      دوسری جانب، مقامی خبروں کے مطابق، ‘عمرکوٹ پولیس نے اس کے لاپتہ ہونے کے کچھ گھنٹے بعد متاثرہ کو برآمد کرلیا تھا‘۔ پولیس اسے علاقے کے سول اسپتال لے گئی اور معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ملزمین فی الحال فرار ہیں، پولیس انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: