ہوم » نیوز » عالمی منظر

ناروے میں ایک ہوٹل مالک کا منفرد اقدام ، پناہ گزینوں کیلئے کھولےاپنے ہوٹل کے دروازے

لندن: ناروے کے ایک کروڑپتی اور ملک کے متعدد شہروں میں واقع نارڈک چوائس ہوٹل کے مالک پیٹرا سٹورڈلین نے ایک منفرد قدم اٹھاتے ہوئے پناہ گزینوں کے لئے اپنے ہوٹل کے دروازے کھول دئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 09, 2015 08:53 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ناروے میں ایک ہوٹل مالک کا منفرد اقدام ، پناہ گزینوں کیلئے کھولےاپنے ہوٹل کے دروازے
لندن: ناروے کے ایک کروڑپتی اور ملک کے متعدد شہروں میں واقع نارڈک چوائس ہوٹل کے مالک پیٹرا سٹورڈلین نے ایک منفرد قدم اٹھاتے ہوئے پناہ گزینوں کے لئے اپنے ہوٹل کے دروازے کھول دئے ہیں۔

لندن: ناروے کے ایک کروڑپتی اور ملک کے متعدد شہروں میں واقع نارڈک چوائس ہوٹل کے مالک پیٹرا سٹورڈلین نے ایک منفرد قدم اٹھاتے ہوئے پناہ گزینوں کے لئے اپنے ہوٹل کے دروازے کھول دئے ہیں۔


مسٹر اسٹورڈلین نےمائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا، ’’ہم نے ضرورت مند پناہ گزینوں کے لئے 5000 راتوں کی پیشکش کی ہے۔ اس دوران ہوٹلوں میں ٹھہرنے والے پناہ گزینوں کے لئے کھانے کا خرچ بھی مفت رہے گا‘‘۔


ملک کے پناہ گزین بورڈ يوڈي آئی نے مسٹر اسٹورڈلین کی اس تجویز پر کہا کہ کیمپوں میں اگر جگہ کم ہو گئی تبھی وہ مسٹر اسٹورڈلین کی پیشکش پر غور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سال پناہ گزینوں کی تعداد گزشتہ سال کے 11480 کے مقابلے میں بڑھ کر 16000 تک پہنچ سکتی ہےْ


قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ ناروے میں 2313 لوگوں نے پناہ طلب کی تھی، جن میں سے بیشتر شام، اریٹیریا اور افغانستان کے شہری تھے۔1990 کے بعدیہ پناہ گزینوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

First published: Sep 09, 2015 08:53 PM IST