உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حوثی باغیوں کا سعودی عرب کے ہوائی اڈہ اور پاور پلانٹ پر حملہ

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی شہر ابھا میں واقع ہوائی اڈے اور تهمه پاور پلانٹ پر ڈرونوں سے پیر کی شب حملہ کیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی شہر ابھا میں واقع ہوائی اڈے اور تهمه پاور پلانٹ پر ڈرونوں سے پیر کی شب حملہ کیا۔ حوثی باغیوں کے ایک ترجمان کے حوالے سے المسیرہ چینل نے یہ اطلاع دی ۔

      چینل نے بتایا کہ ڈرونوں سے ایئرپورٹ اور توانائی پلانٹ پر نشانہ لگایا گیا جس کی وجہ سے ہوائی ٹریفک کو عارضی طور پر ملتوی کرنا پڑا۔

      ادھر، سعودی عرب کے العربیہ ٹیلی ویژن نے بتایا کہ ابھا ایئرپورٹ پر ڈرون کی طرح نظر آنے والی گاڑی کو مار گرایا گیا اور ہوائی اڈے پر کام کاج عام دنوں کی طرح ہو تا رہا ۔
      First published: