حوثی باغیوں کی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں حملے کی دھمکی

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے 300 اہم مراکز پر حوثی باغیوں نے حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے

May 20, 2019 11:51 AM IST | Updated on: May 20, 2019 11:51 AM IST
حوثی باغیوں کی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں حملے کی دھمکی

فائل فوٹو: فوٹو کریڈٹ : اے پی۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے 300 اہم مراکز پر حوثی باغیوں نے حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔ ایس اے بی اے خبررساں ایجنسی کو ایک حوثی باغی نے کہا’’ حوثیوں کا مقصد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات میں فوجی ہیڈ کوارٹر، کیمپ اور اہم تنصیبات اور یمن میں ان کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانا ہے‘‘۔

قابل غور ہے کہ سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر منگل کو ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔ بعد میں حوثی باغیوں نے ان حملوں کی ذمہ داری لی اور کہا کہ 2015 میں یمن میں مسلح جدوجہد شروع ہونے کے بعد سے اس کا سب سے یہ بڑا فوجی آپریشن تھا۔ ان حملوں سے آرامكو کے کراس کنٹری پائپ لائن کے ایک پمپ میں آگ لگ گئی تھی اور اس کومعمولی نقصان پہنچا تھا۔ یو اے ای بندرگاہ الفجیرہ میں توڑ پھوڑ کی کوشش کے کئی دنوں بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

Loading...

Loading...