உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رمی جمرات میں شیطان کو کنکریاں کا عمل سبک رفتاری سے کیسے انجام پاتا ہے؟

    10 ذی الحجہ کی صبح سے حجاج کرام رمی جمرات۔ بڑے شیطان (الجمرہ الکبری) المعروف جمرہ العقبہ کو 7 کنکریاں مارنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ مرحلہ گزشتہ روز میدان عرفات میں عبادت اور دعاؤں کے بعد مزدلفہ میں رات گزارکر وہاں سے کنکریاں جمع کرنے کے بعد شروع ہوا۔

    10 ذی الحجہ کی صبح سے حجاج کرام رمی جمرات۔ بڑے شیطان (الجمرہ الکبری) المعروف جمرہ العقبہ کو 7 کنکریاں مارنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ مرحلہ گزشتہ روز میدان عرفات میں عبادت اور دعاؤں کے بعد مزدلفہ میں رات گزارکر وہاں سے کنکریاں جمع کرنے کے بعد شروع ہوا۔

    10 ذی الحجہ کی صبح سے حجاج کرام رمی جمرات۔ بڑے شیطان (الجمرہ الکبری) المعروف جمرہ العقبہ کو 7 کنکریاں مارنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ مرحلہ گزشتہ روز میدان عرفات میں عبادت اور دعاؤں کے بعد مزدلفہ میں رات گزارکر وہاں سے کنکریاں جمع کرنے کے بعد شروع ہوا۔

    • Share this:

      ریاض: 10 ذی الحجہ کی صبح سے حجاج کرام رمی جمرات۔ بڑے شیطان (الجمرہ الکبری) المعروف جمرہ العقبہ کو سات کنکریاں مارنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ مرحلہ گزشتہ روز میدان عرفات میں عبادت اور دعاؤں کے بعد مزدلفہ میں رات گزار کر وہاں سے کنکریاں جمع کرنے کے بعد شروع ہوا۔ مقامات مقدسہ کے درمیان حاجیوں کی نقل وحرکت پہلے سے طے کردہ منصوبے کی روشنی میں انتہائی سبک رفتاری سے جاری رہی۔


      منیٰ میں جمرات برج پرلاکھوں انسانوں کی نقل وحرکت کو سبک رفتاری سے جاری رکھنے کے لئے ایسے معاون خدمات فراہم کی گئی ہیں، جن سے حاجیوں کو اپنے مناسک ادا کرنے میں سہولت رہتی ہے۔ رمی جمرات کا فریضہ ادا کرنے والے حجاج یہاں 6 منزلہ ٹاورز استعمال کرتے ہیں۔ ہرٹاور کی بلندی 12 میٹر ہے اور اس سے ایک گھنٹے کے اندر ایک لاکھ 20 ہزار افراد گزر سکتے ہیں۔ ایک گھنٹے میں پانچ لاکھ حاجی رمی جمرات کا فریضہ ادا کر سکتے ہیں۔


      جمرات برج میں سروس کے لئے 12 منزلوں پرمشتمل 6 عمارتیں بھی موجود ہیں۔ دو عمارتوں پر ہیلی پیڈز اور ہنگامی صورت میں فلوز کے درمیان ایمبولینس کی نقل وحرکت کے راستے بھی موجود ہیں۔ ہر سروس بلڈنگ میں تین الیکٹریکل سٹیشنز اور بیک اپ جینرٹرز موجود ہیں۔ ان پلوں میں سیڑھیوں والی گیارہ عمارتیں بھی ہیں۔ چار عمارتوں کے ذریعے حجاج کی فلور میں داخلے کے وقت نقل وحرکت یقینی بنائی جاتی ہے جبکہ سات عمارتیں حجاج کرام کو پلوں سے باہر نکالنے میں مدد دیتی ہیں۔


      سیڑھیوں والی پر عمارت میں بلڈنگ مینجمنٹ سسٹم سے منسلک 28 برقی زینے موجود ہیں۔ پلوں کے گرد بیس برقی زینوں کو ملا کر سڑھیوں کی تعداد 328 بنتی ہے۔


      پلوں پر نصب سسٹمز


      جمرات کے پلوں پر 13 جدید سسٹمز کام کر رہے ہیں۔ ان میں 900 کیمروں کے ذریعے ٹی وی نگرانی کا نظام، چار چینلز کے لئے نقل وحرکت کی نشریات فراہمی کا نظام، رہنما پیغام رسانی سسٹم، 90 کیمروں کی مدد سے مجمع کی گنتی کرنے والا سسٹم، تین ہزار دیو ہیکل سپیکروں سے جڑا ہوا پبلک کال سسٹم، بلڈنگ مینجمنٹ سسٹم [جس میں آگ سے خبردار کرنے والے آلارم، آگ بجھانے والے نظام، کوڑا کرکٹ تلفی کا نظام، بلا تعطل برقی رو کے لئے یو پی ایس سسٹم، سرنگوں کی نگرانی کا نظام، کاربن مانو آکسائیڈ کا لیول جانچنے کا نظام، سرنگوں کے اندر حد نظر جانچنے کا نظام اور 226 ماحول دوست الیکڑک گاڑیاں جنہیں حجاج کرام کو جمرات برج اور دوسرے منصوبوں تک نقل وحرکت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔


      پل کو ملانے والی 4 سرنگیں


      اسی طرح جمرات پل کو الشعيبين کے مقام سے تیسرے فلور تک چار سرنگوں کے ذریعے ملایا گیا ہے۔ ان سرنگوں کی لمبائی تقریباً ساڑھے تین کلومیٹر بنتی ہے۔ سرنگوں میں حاجیوں کو لے جانے کی خاطر 46 برقی واک ویز بنائے گئے ہیں جو ریموٹ کنڑول سسٹم کے توسط سے SCADA نظام سے منسلک ہیں۔ یہ واک ویز حفاظتی اور آگ سے خبردار اور بجھانے والے نظام سے مربوط ہیں۔ پبلک اپیل سسٹم بھی ان سرنگوں سے جڑا ہوا ہے اور سرنگوں کو آتشزدگی کی صورت میں ایک دوسرے سے الگ کرنے کا نظام بھی حاجیوں کے اطمینان اور سلامتی کو یقینی بناتا ہے۔




      جمرات منصوبے کو مکہ کے العزیزیہ محلے سے دوسرے منزل کے ساتھ ملانے کی خاطر 485 میڑ طویل دو سرنگیں بنائی گئیں ہیں، جہاں چار برقی زینے اور چار کلومیڑ طویل گذرگاہ بنائی گئی ہے۔ یہ منصوبہ تین گرڈ اسٹیشنز سے جڑا ہوا ہے جہاں پر ریموٹ کنڑول SCADA آپریشنل رہتا ہے تاکہ منصوبے کے اندر فراہم کردہ حفاظتی انتظامات، پبلک ایڈریس سسٹم اور داخلی رابطوں کو ہنگامی صورت میں بحال اور فعال رکھا جا سکے۔





      Published by:Nisar Ahmad
      First published: