اسلام آباد: پاکستان (Pakistan) کے وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) کو قومی اسمبلی میں فوری راحت ملی ہے۔ عمران خان کے خلاف پیش تحریک عدم اعتماد کو ڈپٹی اسپیکر نے خارج (no confidence motion rejected) کردیا۔ اس کارروائی کے دوران عمران خان قومی اسمبلی میں موجود نہیں تھے۔ ایوان سے تحریک عدم اعتماد خارج ہونے کے فوراً بعد عمران خان نے ملک کے نام خطاب دیا اور پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی سفارش کردی، لیکن اس سے پہلے پاکستانی پارلیمنٹ کے نچلے ایوان میں کیا کیا ہوا، آئیے بتاتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے لائے گئے تحریک عدم اعتماد پر بحث اور ووٹنگ کے لئے اتوار کو قومی اسمبلی کی میٹنگ شروع ہوئی۔ یہ میٹنگ تقریباً 45 منٹ کی تاخیر سے شروع ہو پائی۔ اس میٹنگ میں وزیر اعظم عمران خان موجود نہیں تھے۔ ایوان کی صدارت اسپیکر کے بجائے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کی۔ انہوں نے وزیر قانون فواد چودھری نے بحث کے لئے مدعو کیا۔
ایوان میں شور شرابے اور نعرے بازی کے درمیان فواد چودھری نے تحریک عدم اعتماد کی مخالفت کرتے ہوئے اسے غیر ملکی سازش قرار دیا۔ ایوان میں امریکہ مردہ آباد کے نعرے بھی لگے۔ چودھری فواد نے آئین کے کچھ آرٹیکلس کا حوالہ دیتے ہوئے اسپیکر سے گزارش کی کہ یہ تحریک عدم اعتماد غیر آئینی ہے اور اسے خارج کردیا جانا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں۔
پاکستان میں کابینہ تحلیل، فوج نے جاری کیا بڑا بیان، کہی یہ بات
اس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ یہ تحریک عدم اعتماد آرٹیکل 5 کے مخالف ہے۔ ایسے میں غیر آئینی ہونے کے ناطے اسے خارج کیا جاتا ہے۔ انہوں نے تحریک عدم اعتماد پر ایوان میں ووٹنگ نہیں ہونی ہونے دی اور ایوان کی کارروائی ملتوی کر دیا۔
ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کا اپوزیشن جماعتوں نے جم کر مخالفت کی۔ ایوان میں خوب ہنگامہ ہوا۔ عمران خان کے خلاف نعرے بازی بھی ہوئی۔ پی پی پی کے بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا بھی اعلان کیا۔ پی پی پی کے علاوہ پی ایم ایل-این کے علاوہ نے بھی سپریم کورٹ کا رخ کرنے کی بات کہی ہے۔
واضح رہے کہ اندرجب یہ کارروائی چل رہی تھی، پارلیمنٹ کے باہر بھاری تعداد میں عمران خان کے حامی جمع ہوگئے اور نعرے بازی کرنے لگے۔ اس دوران بھی امریکہ کے خلاف بھی نعرے بازی ہوئی۔ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد خارج ہونے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے نام خطاب میں صدر جمہوریہ سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی سفارش کئے جانے کی جانکاری دی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔