ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندوستان نے ایسا کیا کیا کہ دھمکیاں دینے والا امریکہ ہو گیا خاموش

ہندوستان ۔ روس نے جہاں اس سمجھوتہ سے اپنے بہتر و قریبی تعلقات کا تعارف کرا دیا ہے وہیں سوال اٹھتا ہے کہ کیا اس سودے سے ہندوستان ۔ امریکہ کے تعلقات پر اثر پڑے گا؟

  • Share this:
ہندوستان نے ایسا کیا کیا کہ دھمکیاں دینے والا امریکہ ہو گیا خاموش
ہندوستان ۔ روس نے جہاں اس سمجھوتہ سے اپنے بہتر و قریبی تعلقات کا تعارف کرا دیا ہے وہیں سوال اٹھتا ہے کہ کیا اس سودے سے ہندوستان ۔ امریکہ کے تعلقات پر اثر پڑے گا؟

روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان بات چیت کے بعد ایس ۔400 پر مہر لگ گئی ۔ تقریبا 39 ہزار کروڑ روپئے کی اس ڈیل میں ہندوستان روس سے پانچ ایس ۔ 400 ایئر ڈفینس سسٹم خرید رہا ہے۔ جو 2020 تک مل جائے گا۔ ہندوستان ۔ روس نے جہاں اس سمجھوتہ سے اپنے بہتر و قریبی تعلقات کا تعارف کرا دیا ہے وہیں سوال اٹھتا ہے کہ کیا اس سودے سے ہندوستان ۔ امریکہ کے تعلقات پر اثر پڑے گا؟


معاہدہ ہونے کے فورا بعد امریکی سفارت خانے نے بیان جاری تو کیا لیکن اس سودے کو لیکر سیدھے طور پر کوئی سخت تبصرہ نہیں کیا۔ اس کی جانب سے یہ ضرور کہا گیا کہ روس کا ساتھ دینے والوں کیلئے مستقبل میں پابندی کی نوبت آ سکتی ہے۔


امریکہ نے اپنے قانون ـ کاٹسا" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد  روس دفاعی سیکٹر میں پونجی پر روک لگانا ہے لیکن امریکہ کی دفاعی صلاحیتوں کو نقصان پہنچانا نہیں ۔ اشارہ صاف ہے امریکہ بھی یہ سمجھتا ہے کہ ہندستان ۔ روس کے دہائیوں پرانے دفاعی تعلقات ہیں اور روس ۔ ہندستان کا سب سے بڑا ڈیفینس پارٹنر ہے۔

First published: Oct 06, 2018 08:40 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading