உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیسے دہشت پھیلاتی ہے پاکستانی دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی، جو پھرکر رہا ہے ہندوستان کے خلاف سازش

    کیسے دہشت پھیلاتا ہے پاکستانی ISI، جو پھر رچ رہا ہے ہندوستان کے خلاف سازش

    کیسے دہشت پھیلاتا ہے پاکستانی ISI، جو پھر رچ رہا ہے ہندوستان کے خلاف سازش

    پاکستان کی بدنام خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی یعنی انٹراسٹیٹ انٹلی جنس پھر ہندوستان میں بدامنی پھیلانے کے لئے سازش رچنے میں لگ گئی۔ مانا جا رہا ہے کہ وہ نہ صرف خالصتان آندولن کو زندہ کرنا چاہتی ہے کہ بلکہ پورے ملک میں دہشت کی لہر پھیلانا چاہتی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ یہ تنظیم کیسے کام کرتی ہے۔

    • Share this:
      ہریانہ میں پکڑے گئے 4 دہشت گردوں سے پوچھ گچھ کے بعد یہ پتہ لگا ہے کہ انہیں نہ صرف پاکستان کی بدنام خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے ملک میں بدعنوانی کرنے کے لئے بھیجا تھا بلکہ وہ پھر سے ہندوستان کے خلاف دہشت کی سازش رچ رہی ہے۔ آئی ایس آئی ہمیشہ سے ہندوستان میں تمام طرح سے بدامنی پھیلانی کی کوشش کرتی آئی ہے۔ اس بار ایسا لگ رہا ہے کہ وہ خالصتان کے نام پر پھر دہشت گردانہ حملوں اور بڑی بدعنوانی کے فراق میں ہے۔

      جانتے ہیں کہ پاکستان کی یہ خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کیا ہے۔ ہندوستان میں دہشت گردانہ حملوں سے لے کر بدعنوانی اور جاسوسی کے تمام تار اس سے کیسے جڑے پائے جاتے ہیں۔ 80 کی دہائی میں جب امریکہ کی جاسوسی ایجنسی سی آئی اے نے افغانستان میں سوویت یونین کی افواج کو بھگانے کے لئے وہاں طالبانیوں اور القاعدہ جیسے دہشت گرد تنظیموں کو تیار کرنا شروع کیا تو اس کے اس کام میں سب سے زیادہ کام آیا پاکستان کا آئی ایس آئی، جو اب دنیا کی سب سے خطرناک تنظیم بن چکی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      جموں وکشمیر: امرناتھ یاترا سے قبل فورسز نے سازش کی کوشش کو ناکام بنایا

      سی آئی اے کے ساتھ آئی ایس آئی نے جو طور طریقے سیکھے۔ اب اس کا استعمال وہ ہندوستان میں دہشت گردی کی فوج کھڑی کرنے سےلے کر دہشت پھیلانے کی سازش کرنے میں مسلسل کرتا رہتا ہے۔ ہندوستان میں ہوئے ہر دہشت گردانہ حملے کے پیچھے نہ صرف اس کا ہاتھ ہوتا ہے بلکہ ہر دہشت گرد تنظیم کو اسی کی نگرانی میں سرحد پار تیار کیا جاتا ہے۔

      پاکستان بننے کے ایک سال بعد آئی ایس آئی

      آئی ایس آئی کا پورا نام انٹرسروسیز انٹلی جنس ہے۔ پاکستان بننے کے ایک سال بعد ہی اس کا قیام ہوا۔ تاہم 80 کی دہائی تک یہ عام طور پر ڈھیلی ڈھالی خفیہ ایجنسی کے طور پر جانی جاتی ہے۔ حالانکہ پاکستانی علاقوں سے ہندوستان میں کئی بار ہوئی قبائلی حملوں کے پیچھے یہی تنظیم رہی تھی، لیکن 1971 کے جنگ میں پاکستانی فوج کے ساتھ آئی ایس آئی کے دانت ٹوٹ چکے تھے۔ اسے اس کے بعد پھر نئے سرے سے کھڑا کیا گیا۔ اس کے پنجوں کو مضبوط بنانے اور دہشت گردانہ نیٹ ورک جیسی سازش کا کام اہم طور پر امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے تب سکھایا، جب افغانستان میں سوویت فوجیں ڈٹی ہوئی تھیں۔ امریکہ دہشت گردانہ تنظیموں کا ایک نیٹ ورک کھڑا کرکے جھوٹی جنگ کے ذریعہ انہیں شکست دینا چاہتا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: