بغداد: ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایسے کی گئی لاش کی شناخت
ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایسے کی گئی لاش کی شناخت
مریکی فضائی حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کے علاوہ کچھ اورافراد ہلاک ہوگئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ میزائل سے بغداد ایئرپورٹ کے قریب حملہ کیا گیا۔ حملے کے بعد سلیمانی کی لاش کی شناخت کرنا بھی مشکل تھا۔
امریکہ نے ایک فضائی حملے میں ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کردیاہے۔ جمعرات کے روزامریکہ نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک فضائی حملے میں ایران کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی وزارت دفاع نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے انقلابی گارڈز کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو 'بیرون ملک امریکی اہلکاروں کی حفاظت کویقینی بنانے کے لیے دفاعی کارروائی' کرتے ہوئے ایران کے جنرل قاسم سلیمانی ہلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔
ایسے کی گئی لاشوں کی شناخت
امریکی فضائی حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کے علاوہ کچھ اورافراد ہلاک ہوگئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ میزائل سے بغداد ایئرپورٹ کے قریب حملہ کیا گیا۔ حملے کے بعد سلیمانی کی لاش کی شناخت کرنا بھی مشکل تھا۔ بتایاجارہاہے کہ دھماکوں کی وجہ سے ان جسم ٹکڑے ٹکڑے بن کراڑگیاہے۔امریکی صحافی اسٹیوین نبیل نے کچھ ٹویٹس کیے ہیں۔جس میں سلیمانی کے ایک ہاتھ کودیکھا گیا ہے جس میں ان کی انگوٹھی سےان کی شناخت کی جاسکتی ہے۔اس کے ساتھ ہی کچھ دوسری تصاویر بھی ٹویٹ کی گئیں ، جس میں دکھایا گیا ہے کہ اس حملے میں مزید کیا نقصان ہوا ہے۔ اس میں کچھ ایرانی کرنسی ، کچھ جلے ہوئے نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔
Breaking: What was left in one of the vehicles which were hit , convoy carrying Qasim Sulaimani and Abu Mahdi Al Muhandis #Iraq#Baghdadpic.twitter.com/K89LF7A0lz
وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا، جنرل سلیمانی عراق میں امریکی سفارت کاروں اور فوجی اہلکاروں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ جنرل سلیمانی اوراس کی قدس فورس سیکڑوں امریکیوں اور اتحادیوں کے دیگر شراکت داروں کی ہلاکت اور ہزاروں کے زخمی ہونے کے ذمہ دار ہیں۔ '
Is it the same ring or similar? Asking for expert opinion #Iraq , this is Qassim Sulaimani the Iranian leader of Quds force #Baghdadpic.twitter.com/Xe4viCWKXY
سلیمانی کی موت کے بعد، ٹرمپ نے بغیر کسی تفصیلی معلومات کے امریکی پرچم کو ٹویٹ کیا۔ ایران کے پاسداران انقلاب نے سرکاری ٹیلی ویژن پر ایک بیان میں قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ بغداد میں امریکی فورسز کے حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔