اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہاوڈی مودی پروگرام : وزیر اعظم مودی کا پاکستان پر نشانہ ، کہا : جن سے اپنا ملک نہیں سنبھلتا ، انہیں بھی آرٹیکل 370 ہٹانے سے پریشانی

    جن سے اپنا ملک نہیں سنبھلتا انہیں بھی جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے سے پریشانی : مودی

    جن سے اپنا ملک نہیں سنبھلتا انہیں بھی جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے سے پریشانی : مودی

    وزیر اعظم مودی نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کرنے سے ان لوگوں کو بھی پریشانی ہورہی ہے ، جن سے اپنا ملک بھی نہیں سنبھل پارہا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      امریکہ کے ہیوسٹن میں این آر جی اسٹیڈیم میں وزیر اعظم مودی نے ہاوڈی مودی پروگرام سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے جہاں بہت ساری دیگر باتوں کا تذکرہ کیا وہیں جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کا بھی تذکرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس آرٹیکل نے وہاں کے لوگوں کو ترقی اور مساوی حقوق سے محروم کر رکھا تھا ، اس کو ختم کرنے سے بھید بھاو ختم ہوگیا ہے ۔

      آرٹیکل 370 کو ختم کئے جانے کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آرٹیکل 370 نے جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو ترقی اور مساوی حقوق سے محروم کرکھا تھا ، اس کا فائدہ دہشت گرد اور علاحدگی پسند طاقتیں اٹھا رہی تھیں ۔ اس کو ختم کرنے سے وہاں کی خواتین ، بچوں اور دلتوں کے ساتھ ہورہا بھید بھاو بھی ختم ہوگیا ہے ۔



      وزیر اعظم مودی نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کرنے سے ان لوگوں کو بھی پریشانی ہورہی ہے ، جن سے اپنا ملک بھی نہیں سنبھل پارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جائے ۔ میں کہنا چاہوں گا کہ امریکی صدر ٹرمپ یہاں دہشت گردی کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہیں ۔

      وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ ہمارے لئے ایز آف بزنس کی جنتی اہمیت ہے ، اتنی ہی اہمیت ایز آف لیونگ کی بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پوری دنیا میں سب کم قیمت پر ڈیٹا کہیں دستیاب ہے تو وہ ملک ہندوستان ہے ۔ ہندوستان میں ایک جی بی ڈیٹا کی قیمت تقریبا 25 سینٹ ہے ۔ دنیا میں یہ 25-30 گنا زیادہ ہے ۔
      First published: