امریکہ کے ہیوسٹن میں این آر جی اسٹیڈیم میں منعقدہ ہاوڈی پروگرام میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے دوست ہندوستان کے وزیر اعظم مودی سے مل کر کافی خوش ہوں ۔ اس موقع پر امریکی صدر نے لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم مودی کو جیت کی مبارک باد دی ۔ ساتھ ہی ٹرمپ نے پی ایم مودی کو یوم پیدائش کی مبارکباد بھی دی ۔
اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے ملک میں بے روزگاری کم ہوئی ہے ، گزشتہ تین سالوں میں ہندوستانی امریکیوں کی بے روزگاری ایک تہائی کم ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی میں آپ کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کیلئے کام کرنا چاہتا ہوں ۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگلے ماہ ممبئی میں لوگ این بی اے میچ دیکھنے کیلئے اکٹھا ہوں گے ۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی سے پوچھا کہ کیا میں اس کیلئے مدعو ہوں ؟، ٹرمپ نے کہا کہ میں یہ میچ دیکھنے ہندوستان آسکتا ہوں ۔

امریکی صدر نے کہا کہ اپنے ملک کو محفوظ رکھنے کیلئے ہم شدت پسند اسلامی دہشت گردی سے اپنے معصوم باشندگان وطن کو بچانے کیلئے پرعزم ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی سرحد کو محفوظ کرنی ہوگی ۔ جو لوگ سرحد پر ہمیں نقصان پہنچا رہے ہیں ، انہیں روکنا ہمارا کام ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اور امریکہ سرحد کی سیکورٹی کی ضرورت کو سمجھتے ہیں ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہندوستان کیلئے بارڈر کی سیکورٹی کتنی ضروری ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔