امریکہ کے ہیوسٹن میں ہاوڈی مودی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ این آر جی کی انرجی ہندوستان اور امریکہ کی بنتی سنرجی کی گواہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا نام ہاوڈی مودی ہے ، لیکن مودی اکیلے کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں 130 کروڑ ہندوستانیوں کے حکم پر کام کرنے والا ایک ہندوستانی ہوں ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ ہمارے لئے ایز آف بزنس کی جنتی اہمیت ہے ، اتنی ہی اہمیت ایز آف لیونگ کی بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پوری دنیا میں سب کم قیمت پر ڈیٹا کہیں دستیاب ہے تو وہ ملک ہندوستان ہے ۔ ہندوستان میں ایک جی بی ڈیٹا کی قیمت تقریبا 25 سینٹ ہے ۔ دنیا میں یہ 25-30 گنا زیادہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان میں ریاستی اور مرکزی حکومتوں کی 10000 سروسز آن لائن دستیاب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دو تین ماہ میں پاسپورٹ بنتا تھا اور اب یہ ایک ہفتے میں گھر پر آجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں ہم نے دیہی علاقوں میں دو لاکھ کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر کرائی ہے ۔ پانچ سالوں میں 100 فیصدی کنبے بینک اکاونٹ سے جڑ چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کھانا بنانے والی گیس 55 فیصد لوگوں تک تھی ، پانچ سالوں میں ہم نے اس کو 95 فیصدی تک پہنچادیا ۔ پانچ سالوں میں 15 کروڑ لوگوں کو گیس کنیکشن سے جوڑا ہے ۔
وزیر اعظم مودی کے اس پروگرام میں امریکی صدر ٹرمپ سمیت کئی سینئر سیاستداں موجود تھے ۔ اس پروگرام میں 50 ہزار سے زیادہ افراد نے شرکت کی ۔
وزیر اعظم مودی سے پہلے اس پروگرام میں امریکی صدر ٹرمپ نے خطاب کیا ۔ پروگرام میں بولتے ہوئے امریکہ صدر نے کہا کہ اپنے ملک کو محفوظ رکھنے کیلئے ہم شدت پسند اسلامی دہشت گردی سے اپنے معصوم باشندگان وطن کو بچانے کیلئے پرعزم ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی سرحد کو محفوظ کرنی ہوگی ۔ جو لوگ سرحد پر ہمیں نقصان پہنچا رہے ہیں ، انہیں روکنا ہمارا کام ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اور امریکہ سرحد کی سیکورٹی کی ضرورت کو سمجھتے ہیں ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہندوستان کیلئے بارڈر کی سیکورٹی کتنی ضروری ہے ۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگلے ماہ ممبئی میں لوگ این بی اے میچ دیکھنے کیلئے اکٹھا ہوں گے ۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی سے پوچھا کہ کیا میں اس کیلئے مدعو ہوں ؟، ٹرمپ نے کہا کہ میں یہ میچ دیکھنے ہندوستان آسکتا ہوں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔