ہوم » نیوز » عالمی منظر

بنگلہ دیش میں بھیانک سڑک حادثہ: تین گاڑیوں کے  تصادم  میں 17  افراد ہلاک، متعدد زخمی اسپتال میں داخل 

شمال مغربی بنگلہ دیش (Bangladesh) میں ایک بھیانک سڑک حادثے میں کم سے کم 17 افراد ہلاک (17 people were killed) ہوگئے۔ محکمہ فائر کے ایک افسر نے یہ اطلاع دی

  • Share this:
بنگلہ دیش میں بھیانک سڑک حادثہ: تین گاڑیوں کے  تصادم  میں 17  افراد ہلاک، متعدد زخمی اسپتال میں داخل 
شمال مغربی بنگلہ دیش (Bangladesh) میں ایک بھیانک سڑک حادثے میں کم سے کم 17 افراد ہلاک (17 people were killed) ہوگئے۔ محکمہ فائر کے ایک افسر نے یہ اطلاع دی

ڈھاکہ: شمال مغربی بنگلہ دیش  (Bangladesh) میں ایک بھیانک سڑک حادثے میں کم سے کم 17 افراد ہلاک (17 people were killed) ہوگئے۔ محکمہ فائر کے ایک افسر نے  یہ اطلاع دی۔ افسر کے مطابق تیز رفتار سے آنے والی ایک بس سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی اور اس میں ایک اور دیگر گاڑی سے ٹکرا گئی۔ راج شاہی ضلع کے فائر سروس اور سول ڈفینس کے سینئر آفیسر  عبد الرؤف نے بتایا کہ حادثے کی وجہ دوسری کار کا گیس سلینڈر میں پھٹا اس میں  آگ لگ گئی جس سے اس کے اندر پھنسے  13  مسافروں کی موت ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں مزید چار افراد اور ہلاک ہوگئے جن میں سے تین بس میں سوار تھے۔ اسی دوران  کئی دیگر افراد زخمی ہوئے۔ کم از کم تین لوگوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا ہے۔ بنگلہ دیش میں سالانہ تقریبا 12،000 افراد سڑک حادثات میں ہلاک ہوجاتے ہیں اور زیادہ تر واقعات لاپرواہی ڈرائیونگ ، خراب گاڑیوں اور سڑک کی خراب صورتحال کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔


دسمبر کا حادثہ: ٹرین بس کے تصادم میں 12 افراد کی موت ہوگئی تھی

لوگوں کی اس حادثے سے  دسمبر 2020 میں ہونے والے حادثے کی یاد تازہ ہو گئی جس میں ایک بس ٹرین سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 6 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ٹرین ٹکرانے کے بعد تقریبا  آدھا کلومیٹر آگے بس کو گھسیٹتے ہوئے لے گئی تھی۔ اس کی وجہ سے جان و مال کا زیادہ نقصان ہوا۔ بنگلہ دیش میڈیا کے مطابق ،یہ واقعہ ضلع جوئے پورہٹ میں پوراناپوئل ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا تھا۔ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے تمام بس مسافر تھے۔ بس جوئے پورہٹ  سے پنچ بیبی جارہی تھی۔


مسافروں سے بھری ایک بس پوراناپوئل  ریلوے کراسنگ کے قریب سے گزر رہی تھی اور اسی دوران ٹرین بھی وہاں سے گزر رہی تھی۔ ٹرین سے بس کی زوردار ٹکر ہوئی جس کے بعد بس کو کافی آگے تک گھسیٹ لے گئی۔ دس لوگوں کی موت جائے وقوع پر ہی ہوگئی تھی۔ وہیں شدید طور پر 10 زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال میں علاج کے دوران دو افراد دم توڑ گئے ۔ جوئے پورہٹ کے ڈپٹی کمشنر شریف الاسلام نے بتایا کہ جائے واقعہ سے 10 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ آٹھ افراد کو ریسکیو کرکے بچالیا گیا۔ انہیں بوگورا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ چھ لوگوں کوجوئے پورہٹ کے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 27, 2021 07:38 AM IST