قاہرہ۔ مصر میں سابق فوجی افسران سے پوچھ تاچھ کے معاملہ میں ایک غلط رپورٹ شائع کرنے کے الزام میں ایک سینئر صحافی اور ایک انسانی حقوق کارکن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سلامتی دستوں نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ گرفتار کئے گئے دونوں لوگوں سے خفیہ فوجی افسران نے پوچھ تاچھ کی تھی جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ حسام بیغط کو اکتوبر میں غلط خبر شائع کرنے کی وجہ سے سمن بھیجا گیا تھا۔ رپورٹ میں 26 فوجی افسران نے فوجی عدالت میں طلب کرنے کی اطلاع شائع کی تھی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حسام کی گرفتاری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مصری انتظامیہ کی آزادصحافت اور سول معاشرے کے خلاف ان کا ظلم ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔