உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بھیانک آگ کی وجہ سے فرانس، اسپین اور پرتگال میں گھروں میں پھنسے لوگوں کو بچایا گیا، شدید گرمی سے 238 لوگوں کی موت

    جنگل کی آگ رہائشی علاقوں تک پہنچ رہی ہے۔۔ علامتی تصویر۔

    جنگل کی آگ رہائشی علاقوں تک پہنچ رہی ہے۔۔ علامتی تصویر۔

    فرانس، اسپین اور پرتگال میں جنگلات میں لگی آگ کی لپیٹ میں آنے والے سینکڑوں افراد کو بچا لیا گیا۔ حکام نے آئندہ چند روز تک یورپ میں شدید گرمی کی وارننگ جاری کی ہے۔ پرتگال میں 7 سے 13 جولائی تک شدید گرمی سے 238 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

    • Share this:
      پیرس: جمعہ کو فرانس، اسپین اور پرتگال میں جنگلات میں لگی آگ کی لپیٹ میں آنے والے سینکڑوں افراد کو بچا لیا گیا۔ حکام نے آئندہ چند روز تک یورپ میں شدید گرمی کی وارننگ جاری کی ہے۔ پرتگال میں 7 سے 13 جولائی تک شدید گرمی سے 238 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جمعرات کو درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔

      منگل سے فرانس میں ایک ہزار سے زائد فائر فائٹرز پانی کے چھڑکاؤ کرنے والے ہوائی جہازوں اور دیگر آلات کی مدد سے جنگل کی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن چلچلاتی گرمی اور تیز گرم ہواؤں کی وجہ سے انہیں آگ بجھانے میں ناکامی مل رہی ہے۔ اب تک یہاں کے جنگلات میں لگی آگ سے 11,300 افراد کو بچایا جا چکا ہے۔

      پرتگال میں درجہ حرارت قدرے نیچے آیا ہے، لیکن زیادہ تر مقامات اب بھی 40 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ہیں۔ جس کی وجہ سے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ یہاں فائر فائٹرز کو 13 مقامات پر جنگل کی آگ کا سامنا ہے۔

      دوسری جانب اسپین میں ماحولیات کی وزارت نے کہا کہ وہ 17 مقامات پر جنگل کی آگ سے لڑ رہی ہے۔ حکام کو لوگوں کی فکر ہے، کیونکہ کووڈ کی وبا کی وجہ سے صحت کی سہولیات پہلے سے ہی خراب حالت میں ہیں۔ ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے مطابق چلچلاتی گرمی کی وجہ سے آلودگی بڑھے گی اور ہوا کا معیار خاص طور پر شہروں میں خراب ہو جائے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Sri Lanka Economic Crisis:سونے کی لنکا آج ہے کنگال!جانیے کیوں ہے سری لنکامیں معاشی بحران

      یہ بھی پڑھیں:
      Pakistan Petrol Diesel Price:شہباز شریف نے پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں کی زبردست کمی

      پہلی مرتبہ برطانیہ میں بھی جاری کی گئی شدید گرمی کی وارننگ
      برطانیہ میں پہلی بار پیر اور منگل کو ملک کے کئی حصوں میں شدید گرمی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ درجہ حرارت ریکارڈ اونچائی تک پہنچ جائے گا، جس کی وجہ سے قومی ایمرجنسی نافذ ہو سکتی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: