ہوم » نیوز » عالمی منظر

سمندری طوفان میتھیو میں مرنےوالو کی تعداد 339 پہنچی ، اب فلوریڈا کی طرف رخ

گزشتہ ایک دہائی میں کیریبیائی سمندر سےاٹھنے والے انتہائی غضبناک سمندری طوفان 'میتھیو' سے ہیٹی میں اب تک مرنےوالوں کی تعداد مقامی ذمہ داران کے مطابق 339 ہو گئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 07, 2016 10:03 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سمندری طوفان میتھیو میں مرنےوالو کی تعداد 339 پہنچی ، اب فلوریڈا کی طرف رخ
گزشتہ ایک دہائی میں کیریبیائی سمندر سےاٹھنے والے انتہائی غضبناک سمندری طوفان 'میتھیو' سے ہیٹی میں اب تک مرنےوالوں کی تعداد مقامی ذمہ داران کے مطابق 339 ہو گئی ہے۔

لیس كیس :  گزشتہ ایک دہائی میں کیریبیائی سمندر سےاٹھنے والے انتہائی غضبناک سمندری طوفان 'میتھیو' سے ہیٹی میں اب تک مرنےوالوں کی تعداد مقامی ذمہ داران کے مطابق 339 ہو گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اس طاقتور طوفان کے آنے کے بعد ساحلی شہر میں حکام اور امدادی کارکنان کا پہنچنا ابھی تک ابتدائی مر حلے میں ہے۔


قبل ازیں حکومت، اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ایجنسیوں کے عوامی نمائندوں سمیت ہنگامی عملے کی میٹنگ میں تعداد ہلاکت 283 بتائی گئی تھی۔ علاقے میں زیادہ تر اموات درختوں کے ٹوٹنے، ملبوں کے ہوا میں بكھرنے اور دریاؤں میں طغیانی کے سبب ہوئی ہے. یہ سب کل یعنی منگل کو یہاں میتھیو طوفان کی وجہ سے 230 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلنے کا نتیجہ ہے ۔


اس طوفان سے زیادہ تر نقصان شہروں، ماہی گیری کے لئے مشہور گاؤں اور ملک کی سب سے خوبصورت شہروں میں شمار تبرون جزیرہ نما میں ہوا ہے. مرکزی حکومت کے ایک نمائندے پال رافیل نے بتایا کہ لاس انجلس کے ساحلی شہروں میں درجنوں لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ اب بتایا جارہا ہے کہ اس طوفان کا رخ فلوریڈا کی جانب ہوگیا ہے۔

First published: Oct 07, 2016 09:51 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading