ہوم » نیوز » عالمی منظر

ادلب پر حملے سے پیدا ہوگا انسانی اور سیکورٹی بحران: ترکی

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے منگل کو کہا کہ شام کی بشار الاسد حکومت کے ادلب پر حملہ کرنے سے ترکی اور یوروپ کے لئے انسانی اور سیکورٹی بحران پیدا ہو گا۔

  • Share this:
ادلب پر حملے سے پیدا ہوگا انسانی اور سیکورٹی بحران: ترکی
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان: فائل فوٹو۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے منگل کو کہا کہ شام کی بشار الاسد حکومت کے ادلب پر حملہ کرنے سے ترکی اور یوروپ کے لئے انسانی اور سیکورٹی بحران پیدا ہو گا۔ امریکی اخبار’ وال اسٹریٹ جرنل‘ میں مسٹر اردگان نے بین الاقوامی برادری سے ادلب کے معاملے پر اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ ادلب شام میں باغیوں کی آخری پناہ گا ہے۔ مسٹر اردگان نے متنبہ بھی کیا ہے کہ بین الاقوامی برادری اگر ادلب پر قدم نہیں اٹھاتا تو پوری دنیا کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

مسٹر اردگان نے گزشتہ ہفتہ ہی ایران کے دارالحکومت تہران میں روس اور ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ادلب میں انسانی بحران کو روکنے کی ذمہ داری روس اور ایران کی ہے۔

First published: Sep 11, 2018 10:24 AM IST