ہوم » نیوز » عالمی منظر

نواز شریف کا بڑا الزام، کہا، بیٹی مریم نواز کو کچھ ہوا تو عمران خان اور باجوہ ہوں گے ذمے دار

نواز شریف (Nawaz Sharif) یڈیو پیغام جاری کرکے کہا ہے کہ اگر ان کی بیٹی مریم نواز کو کچھ بھی ہوتا ہے تو انہیں ذمے دار مانا جائے۔ مریم مسلسل ملک میں عمران حکومت کی مخالفت کر رہی ہیں۔ ویڈیو پیغام میں نواز شریف نے عمران کے اعتماد کے ووٹ پانے کے عمل پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔

  • Share this:
نواز شریف کا بڑا الزام، کہا، بیٹی مریم نواز کو کچھ ہوا تو عمران خان اور باجوہ ہوں گے ذمے دار
مریم نواز اور نواز شریف : فائل فوٹو

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف (Nawaz Sharif) نے موجودہ پی ایم عمران خان اور فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ (General Qamar Javed Bajwa)  سمیت کئی بڑے ناموں پر الزام لگائے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو پیغام جاری کرکے کہا ہے کہ اگر ان کی بیٹی مریم نواز کو کچھ بھی ہوتا ہے تو انہیں ذمے دار مانا جائے۔ مریم مسلسل ملک میں عمران حکومت کی مخالفت کر رہی ہیں۔ ویڈیو پیغام میں نواز شریف نے عمران کے اعتماد کے ووٹ پانے کے عمل پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔


گزشتہ جمعرات کو نواز شریف نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ اس پیغام میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ مریم کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر مریم کے ساتھ کچھ بھی بتا ہوتا ہے تو  قمر جاوید باجوہ، عمران خان، آئی ایس آئی چیف فیض احمد، جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عرفان احمد ملک کو ذمے دار مانا جائے گا۔ انہوں نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور فوج کی سیاست میں دخل دینے کے بھی الزام لگائے ہیں۔


ویڈیو میں انہوں نے کہا، 'آپ اتنے نیچے گر چکے ہیں کہ پہلے آپ نے مریم نواز کے کراچی کے ہوٹل کا دروازہ توڑا اور اب آپ اسے دھمکیاں دے رہے ہیں۔' آپ نے ان سے کہا کہ اگر وہ باز نہیں آئیں تو انھیں توڑ دیا جائے گا۔' نواز شریف نے کہا کہ جمہوریت کیلئے جاری مریم کی جنگ میں ان کی اللہ حفاظت کرے گا۔




عمران خان کو ملے اعتماد کے ووٹ پر سوال
کچھ دنوں پہلے ہوئے سینیٹ انتخابات میں پی ایم عمران خان نے اسلام آباد کی سیٹ گنوا دی تھی جس کے بعد ان کی حکومے پر خطرہ منڈرانے لگا تھا۔ حالانکہ اس کے بعد انہیں اعتماد کے ووٹ حاصل کرنے کا موقع ملا جس میں انہیں کامیابی ملی۔ نواز شریف نے پورے عمل پر سوالیہ نشان لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا سینیٹ چناؤ میں شکست کے بعد جس طرح سے آپ نے اعتماد کے ووٹ حاصل کئے وہ کسی سے چھپا نہیں ہے۔

نواز شریف کے ویڈیو پیغام میں ایسا سامنے آیا ہے جب کچھ ہی دنوں پہلے عمران خان کو سینیٹ میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سینیٹ عمل کے ایک دن بعد خان نے آرمی چیف باجوہ اور آئی ایس آئی ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض احمد سے ملاقات کی تھی۔ مریم نے پی ایم کی اس میٹنگ کو سوالوں کے گھیرے میں لا دیا تھا۔


نیوز ایجنسی نے پاکستان کے ایک اخبار د ڈان کے حوالے سے لکھا کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران پاکستان مسلم لیگ۔نواز کے نائب صدر نے خان پر الزام لگایا کہ وہ اداروں کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ پاکستان میں فوج پر حکومت کو  قابو پانے کا الزام  ایک طویل عرصے سے  لگتے رہے ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 14, 2021 06:39 PM IST