ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

حیدرآباد میں انوکھی پہل ، اب اس کورس کے ذریعہ لڑکیوں کو بنایا جائے گا "پرفیکٹ دلہن"۔

حیدرآباد میں ایک امام الیاس شمسی شادی کے بعد خوشی سے رہنے کے ہنر سکھا رہے ہیں ، جس کیلئے انہوں نے باقاعدہ طور پر ایک کورس کی شروعات کی ہے ۔

  • Share this:
حیدرآباد میں انوکھی پہل ، اب اس کورس کے ذریعہ لڑکیوں کو بنایا جائے گا
ایسی شادی کیلئے والد کو 2 شرطیں پوری کرنی ہوتی ہیں بیٹی کی عمر 13 سال کی یا اس سے زیادہ ہونی چاہئے اور والد کو یہ دلیل دینی ہوتی ہے کہ یہ کام وہ بیٹی کی بھلائی کیلئے کررہا ہے۔ اس قانون کی سوشل ایکٹوسٹوں نے جم کر مخالفت کی۔ حالانکہ اب تک یہ صاف نہیں ہوسکا کہ یہ قانون اب بھی نافذ ہے یا اس میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی۔

حیدرآباد میں ایک امام الیاس شمسی شادی کے بعد خوشی سے رہنے کے ہنر سکھا رہے ہیں ، جس کیلئے انہوں نے باقاعدہ طور پر ایک کورس کی شروعات کی ہے ۔ اس کورس کا نام دلہن کورس رکھا گیا ہے ۔ حالانکہ اس میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں داخلہ لے سکتے ہیں ۔ دلہن کورس کے اشتہار میں ایک خوشحال شادی شدہ زندگی کی باریکیوں سے واقف کرانے کا دعوی کیا گیا گیا ۔ اشہتار میں لکھا ہے تربیتی کورس تاکہ اپنے گھر اور شادی شدہ زندگی کو کامیابی سے گزار سکیں ۔ کورس کے دوران اس بات کی جانکاری دی جائے گی کہ کامیاب شادی شدہ زندگی کیسے گزاری جائے ۔


امام الیاس شمسی کے مطابق اس کورس کیلئے جنس ، عمر ، مذہب ، تعلیمی لیاقت یا ازدواجی حالت کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ الیاس شمسی کے ادارہ فیملی انسٹی ٹیوٹ میں ہوم مینجمنٹ کا کورس گزشتہ دو سالوں سے چل رہا تھا ، لیکن لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچنے میں زیادہ کامیابی نہیں ملی تھی ، لہذا الیاس شمسی نے اب کورس کا نام بدل کر دلہن کورس رکھ دیا ہے ۔ اب ان کا پوسٹر نوجوانوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ رہا ہے ۔ چند دنوں پہلے بدلے ہوئے نام کے ساتھ ری لانچ کئے گئے کورس کے بارے میں جاننے کیلئے امام الیاس شمسی کے پاس کافی کالس آرہی ہیں ۔




الیاس شمسی کہتے ہیں کہ اگر میں نے اس کو ہوم مینجمنٹ کورس کہا ہوتا تو کوئی توجہ نہیں دیتا  ۔ میں ایمانداری سے مانتا ہوں کہ یہ نام ایک مارکیٹنگ کلک ہے ، جبکہ ان کا دعوی ہے کہ انہوں نے طلاق کے کئی معاملات کا مطالعہ کیا ہے ۔ اس دوران انہوں نے پایا کہ ازدواجی تلخی کے پیچھے کی وجوہات کافی معمولی ہوتی ہیں ، جنہیں آسانی سے سلجھایا جاسکتا ہے ۔



الیاس شمسی کے مطابق دلہن کورس کے نصاب میں سلائی ، کھانا پکانا ، بیوٹی ٹپس ، گھریلو انتظامات ، مہندی اور گھر کا بجٹ مینج کرنے کی ترکیبیں بھی سکھائی جائیں گی ۔ دلہن کورس کی شروعات 16 ستمبر سے ہورہی ہے اور اب تک 12 لڑکیاں اس کورس کیلئے داخلہ لے چکی ہیں ۔ الیاس کا کہنا ہے کہ ان کے پاس لڑکوں کے بھی فون کالس آرہے ہیں اور 15 ستمبر کو واضح ہوپائے گا کہ کورس میں کل کتنے لڑکے اور لڑکیوں نے داخلہ لیا ہے ۔
First published: Sep 06, 2019 06:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading