ہوم » نیوز » عالمی منظر

کچھ لوگ معتمرین میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں : امام کعبہ

مکہ مکرمہ : امام کعبہ نے خبردار کیا ہے کہ کچھ افراد جھوٹ اور افواہوں کا سہارا لیتے ہوئے معتمرین کے درمیان افراتفری پھیلا نے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: May 23, 2016 11:20 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کچھ لوگ معتمرین میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں : امام کعبہ
خانہ کعبہ ۔ فائل فوٹو

مکہ مکرمہ : امام کعبہ نے خبردار کیا ہے کہ کچھ افراد جھوٹ اور افواہوں کا سہارا لیتے ہوئے معتمرین کے درمیان افراتفری پھیلا نے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ ایسے افراد سے دور رہیں اور کسی ایسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں جو کہ اسلامی تعلیمات کے بر عکس ہو۔

امام حرم شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید نے اپنے خطبے میں کہا کہ سعودی حکومت کسی شخص یا تنظیم کو مقدس مقامات کی بے حرمتی کی اجازت اور حج وعمرہ کی سیکیورٹی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کو تیار ہے اور سعودی قوم، اس کے شہریوں اور تارکین وطن کو درپیش کسی بھی خطرے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔

شیخ بن حمید نے خبردار کیا کہ کچھ افراد جھوٹ اور افواہوں کا سہارا لیتے ہوئے معتمرین کے درمیان افراتفری پھیلا نے کی کوشش کر رہے ہیں،انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ ان افراد سے متنبہ رہیں اور کسی ایسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں جو کہ اسلامی تعلیمات کے بر عکس ہو۔ شیخ بن حمید نے مقدس مقامات پر سیاسی مقا صد کی کوشش کرنے والے معتمرین کو خبردار کیا ہے کہ وہ دین کے پیروکاروں کے درمیان انتشار، فرقہ بندی اور بغاوت کے بیج بونے سے باز رہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان جب فریضہ حج یا عمرہ ادا کرنے مملکت آتے ہیں تو ان کے ہر عمل سے وحدت ملت کا تصور اجاگر ہوتا ہے اگرچہ وہ مختلف زبانوں اور تہذیبوں کے حامل ہوتے ہیں، مگر طواف کعبہ اور ایک ہی وقت میں مناسک حج ادا کرتے ہیں جس سے ان کے اندر یکجہتی کا عنصر اور باہمی اتحاد و اتفاق پیدا ہوتا ہے۔

First published: May 22, 2016 12:18 PM IST