Pakistanکولگا بڑا جھٹکا،IMFنے6بلین ڈالر کے بیرونی فنڈنگ سہولت کی اگلی قسط جاری کرنے سے کردیا انکار
آئی ایم ایف نے پاکستان کو دیا بڑا جھٹکا۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بگڑتی ہوئی معیشت، کمزور ہوتے پاکستانی روپے اور زرمبادلہ کے ذخائر کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کو اس مدد کی ضرورت تھی، جسے آئی ایم ایف نے دینے سے انکار کر دیا ہے۔
دوحہ:دوحہ میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ختم ہو گئے۔ دریں اثنا، آئی ایم ایف نے پاکستان کو 6 ارب ڈالر کی بیرونی فنڈنگ سہولت (EFF) کے تحت رکے ہوئے 6 ارب ڈالر کے پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے سے انکار کر دیا ہے۔بتا دیں کہ یہ مذاکرات 18 سے 15 مئی تک دوحہ میں ہوئے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بگڑتی ہوئی معیشت، کمزور ہوتے پاکستانی روپے اور زرمبادلہ کے ذخائر کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کو اس مدد کی ضرورت تھی، جسے آئی ایم ایف نے دینے سے انکار کر دیا ہے۔
بتادیں کہ پاکستان میں سیاسی اور معاشی حالات ابتر بنے ہوئے ہیں۔ سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد سے نئے الیکشن کرانے کی تاریخ کا جلد اعلان کرنے کا مطالبہ تیز کردیا ہے تو وہیں، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف عمران خان اور ان کی پارٹی پی ٹی آئی کے خلاف بڑی کارروائی کرسکتے ہیں۔
پاکستان کے داخلی امور کے وزیر رانا ثناء اللہ نے عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی ریلی کو لے کر کہا، ’پاکستان تحریک انصاف اور اس کے کارکنان کے گزشتہ ریکارڈ کو دھیان میں رکھتے ہوئے، میرا خدشہ ہے کہ وہ بدامنی پیدا کرنے کے ارادے سے اسلام آباد آئیں گے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ذاتی طور پر عمران خان کو جیل کے اسی کمرے میں تین دن کے لئے حراست میں رکھنا چاہتے ہیں، جہاں وہ (خود وزیر) ایک سازش کئے گئے ڈرگس اسمگلنگ کے معاملے میں مہینوں تک قید تھے۔ انہوں نے کہا، ’تین دن سلاخوں کے پیچھے رہے تو ان کی (عمران خان کی) سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا‘۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔