اسلام آباد: پاکستان کی عمران خان حکومت (Imran Khan Government) نے بے حد مقبول موبائل گیم پب جی (PUBG) پر پابندی (Ban on PUBG) عائد کردی ہے۔ حکومت نے اس گیم پر اسلام مخالف (Anti Islam) ہونے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ حکومت نے اس گیم کو صحت کے لئے نقصاندہ اور خراب کرنے والا بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بری لت (عادت) ہے۔ حکومت نے کہا کہ اس کھیل کی عادت سے نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔ پب جی پر پابندی عائد کئےجانے کے بعد قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ پب جی گیم پر عائد کی گئی پابندی کے سبب تحریک انصاف پارٹی کو نوجوانوں کی ناراضگی کا خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔ حالانکہ حکومت کے اس قدم کی بڑے پیمانے پر تعریف بھی ہو رہی ہے۔
الیکشن میں ہوسکتا ہے نقصانپب جی ہندوستان کی طرح پاکستان کے نوجوانوں میں کافی مقبول ملٹی پلیئر موبائل گیم ہے۔ اس گیم پر پابندی عائد ہونے کے بعد یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ نوجوان رائے دہندگان عمران خان کی پارٹی کو ٓئندہ انتخابات میں ووٹ نہ کریں۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے بتایا کہ ملک میں پب جی گیم کے سبب نوجوانوں پر جسمانی اور ذہنی دباو پڑ رہے ہیں۔ ان حالات میں نوجوانوں کی خود کشی کے معاملے میں تیزی آئی ہے۔ پاکستان میں اب تک تین نوجوانوں نے خود کشی کرلی ہے۔ پی ٹی اے نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران کہا کہ پب جی گیم میں کچھ نظارے اسلام مخالف ہوتے ہیں، جنہیں پاکستان میں اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

پب جی گیم پر عائد کی گئی پابندی کے سبب تحریک انصاف پارٹی کو نوجوانوں کی ناراضگی کا خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔ حالانکہ حکومت کے اس قدم کی بڑے پیمانے پر تعریف بھی ہو رہی ہے۔ فائل فوٹو
سال 2013 میں بھی پاکستان میں ان پر عائد ہوئی تھی پابندیپاکستان حکومت نے 2013 میں کال آف ڈیوٹی اور میڈل آف آنر پر پابندی عائد کردی تھی۔ اس گیمس پر پابندی عائد کئے جانے کو لےکر حکومت نے ترک دیا تھا کہ اس گیمس میں پاکستان کو دہشت گردوں کا ٹھکانا دکھایا گیا تھا۔ وہیں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور القاعدہ سمیت کئی دہشت گرد تنظیموں میں تعلقات بھی دکھایا گیا تھا۔ پاکستان میں چین کی مقبول ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے لئے عرضی داخل کی گئی ہے۔ حالانکہ پاکستان میں اسے ممنوع قرار دینے کو مذہبی وجہ بتائی گئی ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک کے ذریعہ اسلام مخالف مواد سوشل میڈیا پر شیئر کئے جارہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔