ہوم » نیوز » عالمی منظر

عمران خان کا بڑا الزام ، پاکستان میں کورونا وائرس کے 70 فیصدی معاملات اس ملک سے آئے

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس ہمارے یہاں ویسے نہیں پھیلا ہے ، جیسا کہ پوری دنیا میں ہوا ہے اور آگے بھی اس کی کوئی ضمانت نہیں کہ دو ہفتوں کے بعد کیا ہوگا ۔

  • Share this:
عمران خان کا بڑا الزام ، پاکستان میں کورونا وائرس کے 70 فیصدی معاملات اس ملک سے آئے
پاکستان : عمران خان کی سابق اہلیہ کا سنسنی خیز انکشاف ، صدر علوی کو ہٹانے کی رچ رہے ہیں سازش وزیر اعظم

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 70 فیصدی معاملات ایران سے آئے ہیں اور دو ہفتوں کے بعد کیا ہوگا اس کی کوئی ضمانت نہیں دے سکتے ۔ ڈیلی پاکستان کی ایک خبر کے مطابق نیشنل کوآرڈنیشن کمیٹی کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین سے کورونا کا ایک بھی معاملہ پاکستان میں نہیں آیا ہے ۔


عمران خان نے ایران پر بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایران والے کنٹرول نہیں کر سکتے تھے ، اس لئے انہوں نے لوگ بھیج دئے ہمارے پاس بھی تفتان میں اور تفتان میں اتنے لوگوں کیلئے کوئی بند و بست نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 70 فیصدی کورونا وائرس کے معاملات ایران سے آئے ہیں ۔




وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کورونا وائرس ہمارے یہاں ویسے نہیں پھیلا ہے ، جیسا کہ پوری دنیا میں ہوا ہے اور آگے بھی اس کی کوئی ضمانت نہیں کہ دو ہفتوں کے بعد کیا ہوگا ۔ ہوسکتا ہے کہ کہیں سے اس کے مزید معاملات ایک دم سامنے آجائیں ۔ حالانکہ ہم نے اپنی تیاری پوری کرلی ہے ، مگر آگے کیا ہوگا ، اس کی کوئی ضمانت نہیں دے سکتے ۔

غور طلب ہے کہ پاکستان میں فروری کے ماہ سے کورونا وائرس کے معاملات سامنے آنے شروع ہوئے تھے ۔ پاکستان میں اب تک اس سے گیارہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 1363 لوگ اس سے متاثر ہیں ۔ حالانکہ ایران سے زائرین کے آنے کے بعد سب سے پہلے ان  میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ، اس کے بعد پاکستان کے دیگر خطوں سے بھی کورونا کے معاملات سامنے آنے لگے ۔ سندھ پاکستان کا سب سے زیادہ متاثر خطہ ہے ۔
First published: Mar 28, 2020 04:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading