اسلام آباد/لاہور۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو منگل کو نیم فوجی دستوں نے اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ بدعنوانی کے ایک مقدمے کی سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں موجود تھے۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے خان کے حامیوں نے راولپنڈی میں آرمی ہیڈ کوارٹر اور لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر حملہ تک بول دیا۔
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک گیر احتجاج کے درمیان ممکنہ ٹریفک رکاوٹوں اور پابندیوں کے باعث آج کے لیے تمام قونصلر تقرریوں کو رد کر دیا ہے۔ پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے پاکستان میں اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور بھیڑ والی جگہوں سے گریز کریں۔ دریں اثنا، کناڈا نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے کہ وہ پاکستان میں سکیورٹی کی غیر متوقع صورتحال کے باعث انتہائی احتیاط برتیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے بھتیجے پی ٹی آئی لیڈر حسن نیازی نے کہا ہے کہ مظاہرین نے لاہور کے ایک بڑے ملٹری اسٹیشن میں رات گزارنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا، 'عوام میں خوفناک غصہ۔ پی ٹی آئی کے کارکنان عوام کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن غصہ بہت زیادہ ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان کو ایچ 11/1 میں پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں پیش کیا جائے گا۔ ایک ٹویٹ میں، پارٹی نے کہا، "پاکستان کے لوگ باہر نکلیں اور موقع پر پہنچیں، یہ آپ کے ملک کے لیے 'ابھی نہیں تو کبھی نہیں' والا وقت ہے۔
عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی نے ان کی اس گرفتاری کو اغوا قرار دیا ہے ۔ پی ٹی آئی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ پاکستان رینجرس نے پی ٹی آئی کے صدر عمران خان کا اغوا کرلیا ہے ۔ پی ٹی آئی نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ گرفتار کئے جانے کے دوران عمران خان کو پاکستانی رینجرس نے دھکا دیا تھا، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ عمران خان کی گرفتار کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہوگیا ہے، جس میں پاکستانی رینجرس انہیں کھینچتے ہوئے لے جاتے نظر آرہے ہیں ۔
واضح ہو کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان (Imran Khan) کے حامیوں نے منگل کو اپنے قائد کی گرفتاری کے بعد لاہور میں کور کمانڈر کے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور لوٹ پاٹ کی۔ کئی مظاہرین گھر کے اندر رکھے مور اٹھا لے گئے۔ وائس آف امریکہ (VOA) اردو کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک شخص کو مور پکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ یہ مور شہریوں کے پیسوں سے خریدا گیا ہے۔ مظاہرین نے عمارت پر پتھراؤ بھی کیا، گھر کے اندر سے سامان نکال کر جلا دیا۔
ہائی کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو صحیح بتایا، ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاجکئی مقامات پر مظاہرین پرتشدد ہوگئے اور پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگا دی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے ہجوم پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے اور فائرنگ بھی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ ان میں 6 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت انٹرنیٹ سروس بند ہے، فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کی سروس بند کرکے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔