پاکستان : جو کام دشمن نہیں کرسکا ، وہ پی ٹی آئی نے کیا : وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان : جو کام دشمن نہیں کرسکا ، وہ پی ٹی آئی نے کیا : وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان : جو کام دشمن نہیں کرسکا ، وہ پی ٹی آئی نے کیا : وزیراعظم شہباز شریف

Pakistan Violence : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے وہ کر دکھایا جو دشمن نہیں کر سکا۔ نیب نے عمران کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی تھی۔ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کے خلاف کارروائی ہوئی اور عمران نے ملک کو جلانے کا کام کیا ہے۔ تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں پرتشدد احتجاج کے دوران بدھ کو پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اقتدار میں بدلے کی کارروائی ہوتی تھی ۔ عمران کے وقت کئی اپوزیشن لیڈر جیل میں تھے ۔ اپوزیشن لیڈروں کو فرضی کیسز میں جیل بھیجا گیا تھا ۔ عمران خان کے وقت کیس نہیں فیس دیکھا جاتا تھا ۔ الزام پر ہی گرفتاری ہوجاتی تھی ۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے وہ کر دکھایا جو دشمن نہیں کر سکا۔ نیب نے عمران کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی تھی۔ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کے خلاف کارروائی ہوئی اور عمران نے ملک کو جلانے کا کام کیا ہے۔ تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے لوگوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ پی ٹی آئی والے سرکاری املاک کو نقصان پہنچا کر دہشت گردی کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے حامیوں نے توڑ پھوڑ کی اور آگ زنی کی ۔ ان لوگوں نے ملک اور اہل وطن کو خطرے میں ڈالا ہے۔ ان لوگوں نے ملک دشمن کی طرح سرکاری اداروں پر حملہ کرکے کافی نقصان پہنچایا ہے۔

    اس سے پہلے پاکستانی فوج نے بدھ کو کہا کہ ہم حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے حامیوں کو خبردار کیا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ منگل کو حامیوں نے فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر اور کئی دیگر فوجی املاک اور اداروں پر دھاوا بول دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھئے: '24 گھنٹے تک باتھ روم تک نہیں جانے دیا، میرا قتل ہوسکتا ہے....'، کورٹ میں عمران خان نے کہا


    یہ بھی پڑھئے: کیا ہے القادر ٹرسٹ کیس، جس میں گرفتار ہوئے عمران خان؟ پاکستان میں لگی ہے آگ



    پاک فوج نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار کی بھوکی ہے اور اس سیاسی گروپ نے وہ کر دکھایا ہے، جو پاکستان کا پرانا دشمن گزشتہ 75 سالوں میں نہیں کر سکا۔ فوج نے پرتشدد مظاہرے کی مذمت کی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: