وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی فوج سے کہا۔ ہندوستان کو دیں منھ توڑ جواب

عمران خان نے کہا ’’ میں نے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا سے کہا ہے کہ وہ اپنے فوجیوں کو ایسی کسی بھی جارحیت ( ایل او سی کے پاس) کے جواب کے لئے پوری طرح سے تیار رکھیں‘‘۔

Oct 24, 2019 07:00 AM IST | Updated on: Oct 24, 2019 07:00 AM IST
وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی فوج سے کہا۔ ہندوستان کو دیں منھ توڑ جواب

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان: فائل فوٹو

اسلام آباد۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی گیدڑ بھبکی مسلسل جاری ہے۔ انہوں نے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا کو ہندوستان کی کسی بھی’ جارحیت‘ کا موثر ڈھنگ سے جواب دینے کے لئے کہا ہے۔

اسلام آباد میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران خان نے کہا ’’ میں نے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا سے کہا ہے کہ وہ اپنے فوجیوں کو ایسی کسی بھی جارحیت ( ایل او سی کے پاس) کے جواب کے لئے پوری طرح سے تیار رکھیں‘‘۔ خان نے کہا کہ ان کی حکومت کا فوج کے ساتھ بھروسہ مند رشتہ ہے۔

Loading...

بتا دیں کہ ہندوستانی فوج نے اتوار کو پاکستان مقبوضہ کشمیر میں چل رہے دہشت گردانہ کیمپ کو تباہ کر دیا تھا۔ جموں وکشمیر کے تنگدھار اور کیرن سیکٹر کے دوسری طرف ہندوستانی فوج کے ذریعہ کی گئی جوابی کارروائی میں 6 سے 10 پاکستانی فوجی مارے گئے جبکہ تین دہشت گردانہ کیمپ تباہ ہو گئے تھے۔

Loading...