کم نہیں ہورہی عمران خان کی مشکلیں، الیکشن کمیشن سے پابندی کے بعد اب اقدام قتل کا کیس درج
کم نہیں ہورہی عمران خان کی مشکلیں، الیکشن کمیشن سے پابندی کے بعد اب اقدام قتل کا کیس درج
پاکستان کے الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ معاملے میں قصوروار قرار دیتے ہوئے انہیں پانچ سال کے لیے الیکشن لڑنے پر پابندی لگادی ہے۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پر قتل کی کوشش کا کیس درج کیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این ) کے لیڈر اور نیشنل اسمبلی کے رکن محسن شاہنواز رانجھا نے ان کے خلاف کیس درج کرایا ہے۔ معاملہ اسلام آباد کے سکریٹریٹ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی حامیوں پر لگایا حملہ کرنے کا الزام رانجھا پر پی ٹی آئی حامیوں نے حملہ کیا تھا۔ الزام ہے کہ ان پر قتل کے ارادے سے حملہ کیا گیا تھا، تشدد کے دوران ان کی کار کو بھی بری طرح نقصان پہنچایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی حامی توشہ خانہ معاملہ میں عمران خان کو نااہل قرار دینے کی ای سی پی کے فیصلے کی مخالفت کررہے تھے۔ اسی دوران رانجھا کے ای سی پی دفترسے باہر آنے پر حملے کی واردات کو انجام دیا گیا۔
الیکشن کمیشن میں پیشی کے بعد ہوا حملہ رانجھا نے اس معاملے میں درج کرائی ایف آئی آر میں بتایا ہے کہ توشہ خانہ معاملہ میں الیکشن کمیشن فریق کے طور پر پیش ہونے پر ان پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ای سی پی دفتر سے باہر قدم رکھتے ہی پی ٹی آئی حامیوں نے قتل کے ارادے سے حملہ کردیا۔ اس دوران ان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
الیکشن کمیشن نے پانچ سالوں کے لیے لگائی پابندی بتادیں کہ، پاکستان کے الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ معاملے میں قصوروار قرار دیتے ہوئے انہیں پانچ سال کے لیے الیکشن لڑنے پر پابندی لگادی ہے۔ عمران خان نے ہفتہ کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے اپنے وکیل علی ظفر کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔ ظفر نے اس معاملے میں ہفتہ کو عدالت سے فوری سماعت کرنے کی اپیل بھی کی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔