اسلام آباد۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی عدالت سے کچھ راحت ملی ہے۔ عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری رد کرتے ہوئے سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔ ہفتے کے روز عمران کی غیر موجودگی میں لاہور پولیس نے ان کے زمان پارک والے گھر کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ عمران اسلام آباد میں تھے تبھی پولیس لاہور میں ان کے گھر پہنچ گئی تب ان کی اہلیہ گھر پر اکیلی تھیں۔ گھر کے سامنے پولیس اور پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔
پاکستان میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ایک تلاشی مہم کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کے حامیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ صورتحال اس وقت مزید خراب ہو گئی جب پولیس نے 10,000 سے زائد پولیس اہلکاروں کے ساتھ لاہور میں خان کی زمان پارک رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے کم از کم 61 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور تقریبا پی ٹی آئی کے 10 کارکن اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
عمران خان کیس میں کل لاہور اور اسلام آباد میں کیا ہوا؟ہفتہ کو لاہور پولیس سابق وزیراعظم عمران خان کے گھر میں داخل ہوگئی تھی۔ عمران گھر پر نہیں تھے صرف ان کی بیوی تھیں۔ اس دوران عمران کے حامیوں کے ساتھ پولیس کی جھڑپیں بھی ہوئیں۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ خان کی رہائش گاہ سے کلاشنکوف سمیت 20 رائفلیں اور پیٹرول بم کی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔
پاکستان میں خونی جھڑپ، عمران خان بولے اگرمجھے جیل یا ماردیاجاتا ہےتو آپ میرے بغیر لڑیں گےاپنی رہائش گاہ پر چھاپے پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے اپنی لاہور کی رہائش گاہ پر چھاپے کو "توہین عدالت" قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے گھر میں گھس کر قانون کی خلاف ورزی اور اپنے ملازمین اور گھریلو ملازمین پر تشدد کا معاملہ عدلیہ کے سامنے اٹھا رہا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اکیلی تھیں، یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ ان کے گھر پر حملہ نواز شریف کو اقتدار میں واپس لانے کیلئے سازش کا حصہ تھا۔ اسلام آباد جاتے ہوئے عمران خان کے قافلے کی گاڑی بھی پلٹ گئی۔
اسلام آباد پولیس نے ہفتے کے روز عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز کو بھی گرفتار کرلیا تھا اور بعد ازاں انہیں ایڈیشنل جج کے حکم پر رہا کردیا تھا۔ فراز کو پیر کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔