ہوم » نیوز » عالمی منظر

ابھینندن معاملے پر پاکستان کی پول کھولنے والے لیڈر پر غداری کا کیس درج کرے گی عمران حکومت

بتا دیں کہ پاکستان مسلم لیگ۔ نواز کے لیڈر سردار ایاز صادق نے بدھ کو کہا تھا کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا سمیت ملک کے بڑے لیڈروں کی موجودگی میں ایک میٹنگ کے دوران پیر کانپ رہے تھے، پیشانی پر پسینہ تھا۔ ہم سے قریشی نے کہا خدا کے واسطے اب اس کو واپس جانے دیں، کیونکہ رات کے 9 بجے ہندستان پاکستان پر حملہ کر رہا ہے'۔

  • Share this:
ابھینندن معاملے پر پاکستان کی پول کھولنے والے لیڈر پر غداری کا کیس درج کرے گی عمران حکومت
ابھینندن معاملے پر پاکستان کی پول کھولنے والے لیڈر پر غداری کا کیس

لاہور۔ پاکستان حکومت (Imran Khan Govt) کے ایک بڑے وزیر نے اتوار کو بتایا کہ ہندستانی فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن وردھمان کو دباو میں آ کر ہندستان کو سونپنے سے متعلق تبصرہ کو لے کر ایک سینئر اپوزیشن لیڈر کے خلاف غداری کا معاملہ درج کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ بتا دیں کہ پاکستان مسلم لیگ۔ نواز کے لیڈر سردار ایاز صادق (Ayaz sadiq) نے بدھ کو کہا تھا کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا سمیت ملک کے بڑے لیڈروں کی موجودگی میں ایک میٹنگ کے دوران پیر کانپ رہے تھے، پیشانی پر پسینہ تھا۔ ہم سے قریشی نے کہا خدا کے واسطے اب اس کو واپس جانے دیں، کیونکہ رات کے 9 بجے ہندستان پاکستان پر حملہ کر رہا ہے'۔


صادق نے کہا تھا' پیر کانپ رہے تھے اور پیشانی پر پسینے چھوٹ رہے تھے اور وزیر خارجہ قریشی نے ہم سے کہا' اللہ کے واسطے ہمیں اسے (وردھمان) چھوڑ دینا چاہئے کیونکہ ہندستان رات 9 بجے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے'۔ میٹنگ میں پاکستان پیپلس پارٹی اور پی ایم ایل۔ این کے رہنماوں سمیت کئی لیڈر موجود تھے۔ میٹنگ کو یاد کرتے ہوئے صادق نے کہا تھا ' ہندستان ہم پر حملہ کرنے کا منصوبہ نہیں بنا رہا تھا۔ وہ صرف ہندستان کے آگے گھٹنے ٹیکنا چاہتے تھے اور ابھینندن کو واپس بھیجنا چاہتے تھے'۔ یہ بہت واضح نہیں ہے کہ کیا صادق جنرل باجوا یا وزیر خارجہ قریشی کا ذکر کر رہے تھے جن کے پیر کانپ رہے تھے اور پسینے چھوٹ رہے تھے۔ اپوزیشن لیڈر نے اشارہ دیا تھا کہ یہ میٹنگ وردھمان کی رہائی سے پہلے ہوئی تھی۔


ایاز صادق اپنے بیان پر قائم


پاکستانی رکن پارلیمنٹ ایاز صادق کے بیان پر ابھی بھی ہنگامہ جاری ہے۔ وہیں، ایاز صادق نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ پاکستان کی پارلیمنٹ میں دئیے گئے اپنے بیان پر اب بھی قائم ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس کئی راز آج بھی دفن ہیں لیکن کبھی بھی کوئی غیر ذمہ دارانہ بیان انہوں نے نہیں دیا ہے۔

غداری کا معاملہ درج کرنے کی دھمکی

صادق کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے نامہ نگاروں سے کہا کہ حکومت صادق کے خلاف غداری کا معاملہ درج کرنے پر غور کر رہی ہے کیونکہ پولیس کو ان کے خلاف کئی ساری شکایتیں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہندستان کی زبان بول رہے ہیں، بہتر ہو گا کہ وہ امرتسر چلے جائیں۔ وہیں، لاہور میں بھی صادق کے پوسٹر نظر آئے ہیں جن میں انہیں غدار کہا گیا ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 02, 2020 10:30 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading