اپنا ضلع منتخب کریں۔

    عمران خان نے حلف برداری کےلئےعامرخان، کپل دیو، گواسکراورسدھوکوبھیجا دعوت نامہ

    پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان: فائل فوٹو

    پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان: فائل فوٹو

    عمران خان نے حلف برداری تقریب کے لئے بالی ووڈ اداکارعامرخان سابق کرکٹرسنیل گواسکر، کپل دیواورنوجوت سنگھ سدھو کو دعوت بھیجا گیا ہے۔

    • Share this:
      کرکٹرسے لیڈربنے عمران خان  11 اگست کو پاکستان کے وزیراعظم عہدہ کاحلف لینے والے ہیں۔ ان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے تقریب میں ہندوستانی کرکٹ کے سابق کھلاڑیوں اوربالی ووڈ اداکارعامر خان کو دعوت نامہ بھیجا ہے۔

      پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے بدھ کو پاکستان سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات چیت کے دوران یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ سابق کرکٹرسنیل گواسکر، کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو کو دعوت بھیجا گیا ہے۔

      اس سے قبل یہ خبریں آرہی تھیں کہ  وزیراعظم عہدہ کی حلف برداری تقریب میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی سمیت کئی ممالک کے وزرائے اعظم اورصدرجمہوریہ کو دعوت دینے پر عمران خان غورکررہے ہیں۔ اسے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے لئے ایک بہترین پہل سے تعبیر کیا جارہا تھا۔ تاہم ابھی تک وزیراعظم مودی کو دعوت نامہ بھیجنے کی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔

      اس سال جولائی میں ختم ہوئے پاکستان انتخابات میں عمران خان کی قیادت والی پی ٹی آئی نے نیشنل اسمبلی کی 116 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔ وہ سب سے بڑی پارٹی بنی ہے۔ حالانکہ حکومت بنانے کے لئے پارٹی کو 22 دیگر ممبران کی حمایت کی ضرورت ہے۔ خان نے پیر کو کہا کہ وہ 11 اگست کو وزیراعظم عہدہ کا حلف لیں گے۔
      First published: