உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Imran Khan No-trust Motion: برے پھنسے عمران خان! ووٹنگ سے قبل اپوزیشن کے سامنے رکھی تین شرطیں

    برے پھنسے عمران خان! ووٹنگ سے قبل اپوزیشن کے سامنے رکھی تین شرطیں

    برے پھنسے عمران خان! ووٹنگ سے قبل اپوزیشن کے سامنے رکھی تین شرطیں

    پاکستان میں نئی حکومت بنانے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے شہباز شریف کو اپنا وزیر اعظم امیدوار منتخب کیا ہے۔ دراصل، پاکستان کی 342 رکنی پارلیمنٹ میں اکثریت کا اعدادوشمار 172 ہے اور عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی س سے کافی دور نظر آرہی ہے۔

    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستانی سپریم کورٹ کے ذریعہ قومی اسمبلی کو بحال کرنے کے بعد آج ایوان میں عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے لائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے۔ ایوان کی کارروای شروع ہونے پر اپوزیشن کے لیڈر شہباز شریف سے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے اور آئین کے ساتھ کھڑے رہنے کی اپیل کی۔ اس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عمران خان حکومت کا موقف پیش کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں پر غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ مل کر سازش کرنے کا الزام لگایا۔ پھر ایوان میں زبردست ہنگامہ شروع ہوگیا اور اسپیکر نے کارروائی مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:30 بجے تک کے لئے ملتوی کردیا۔

      قومی اسمبلی کا سیشن 12 بجے تک چلے گا

      ذرائع نے پاکستانی میڈیا جیو نیوز کو بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لئے پاکستان قومی اسمبلی کا سیشن رات 12 بجے تک چلنے کا امکان ہے۔

      استعفیٰ کے لئے عمران خان نے رکھی تین شرطیں

      پاکستان کی سیاست سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو وزیر اعظم عمران خان نے استعفیٰ سے قبل تین شرطیں رکھی ہیں۔ جس میں پہلی شرط ہے کہ استعفیٰ کے بعد گرفتاری نہ ہو، دوسری شرط NAB کے تحت مقدمے درج نہ ہوں اور تیسری شرط شہباز شریف کی جگہ کوئی اور شخص وزیر اعظم بنے۔ یہ جانکاری جیو نیوز کے حوالے سے ملی ہے۔

      پی ٹی آئی لیڈر شاہ محمود قریشی کا بڑا انکشاف

      پاکستان کی پی ٹی آئی حکومت کے لیڈر شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ریکارڈ میں لانا چاہتا ہوں کہ یو ایس این ایس اے نے پاکستان کے این ایس اے کو بلایا اور ہمیں (روس) نہیں جانے کا حکم دیا۔ اس طرح سے کس ملک کو حکم دیا گیا ہے۔



      مریم نواز شریف نے کہا- ہندوستان جاو عمران خان

      مریم نواز شریف نے عمران خان سے کہا کہ اگر آپ کو اتنا اچھا ہندوستان لگتا ہے تو وہیں جاو۔



      Published by:Nisar Ahmad
      First published: