உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Imran Khan No-trust Motion: تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کے لئے راضی ہوئے اسپیکر، رات 12 بجے کھولی جاسکتی ہے عدالت عظمیٰ

    تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کے لئے راضی ہوئے اسپیکر، رات 12 بجے کھولی جاسکتی ہے عدالت عظمیٰ

    تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کے لئے راضی ہوئے اسپیکر، رات 12 بجے کھولی جاسکتی ہے عدالت عظمیٰ

    پاکستانی میڈیا کے ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق، پاکستان کے چیف جسٹس نے اسٹاف کو نصف شب کو عدالت کھولنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ قومی اسمبلی میں نہیں ہوتی ہے تو نصف شب عدالت کے دروازے کھولیں۔

    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستانی سپریم کورٹ کے ذریعہ قومی اسمبلی کو بحال کرنے کے بعد آج ایوان میں عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے لائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے۔ ایوان کی کارروای شروع ہونے پر اپوزیشن کے لیڈر شہباز شریف سے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے اور آئین کے ساتھ کھڑے رہنے کی اپیل کی۔ اس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عمران خان حکومت کا موقف پیش کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں پر غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ مل کر سازش کرنے کا الزام لگایا۔ پھر ایوان میں زبردست ہنگامہ شروع ہوگیا اور اسپیکر نے کارروائی مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:30 بجے تک کے لئے ملتوی کردیا۔

      چیف جسٹس نے کہا کہ اگر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوا تو نصف شب عدالت کھولیں

      پاکستانی میڈیا کے ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق، پاکستان کے چیف جسٹس نے اسٹاف کو نصف شب کو عدالت کھولنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ قومی اسمبلی میں نہیں ہوتی ہے تو نصف شب عدالت کے دروازے کھولیں۔

      فوجی سربراہ باجوا عمران خان سے ملنے پہنچے پی ایم ہاوس

      پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم اور دیگر سینئر افسر عمران خان سے ملنے کے لئے پی ایم ہاوس پہنچے ہیں۔

      عمران خان نے سینئر صحافیوں کو ہاوس پر بلایا

      کابینہ میٹنگ کے لئے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر پہنچے عمران خان نے سینئر صحافیوں کو پی ایم ہاوس پر بلایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم دفتر اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم کی سیکورٹی اور کاروں کی جانچ سمیت پروٹوکول کی تفصیل حکومت یا داخلی وزارت کے ذریعہ جاری کی جائے گی۔

      عدالت کی توہین سے بچنے کے لئے وزیر اعظم استعفیٰ دیں: شیخ رشید

      ذرائع کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کا دفتر ان کے وزیر اعظم عہدے سے ہٹنے کی تیاریوں میں جٹ گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کے ذریعہ بلائی گئی کابینہ کی ایمرجنسی میٹنگ میں شیخ رشید ٹکراو اور عدالت کی توہین سے بچنے کے لئے وزیر اعظم عہدے سے استعفیٰ دینے کی اپیل کر رہے ہیں۔

      عمران خان نے بلائی کابینہ کی میٹنگ

      سیاسی بحران کے درمیان پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے آج رات 9:30 بجے کابینہ کی خصوصی میٹنگ بلائی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ کابینہ کی خصوصی میٹنگ میں عمران خان کچھ بڑے فیصلے لے سکتے ہیں۔



      مریم نواز کا عمران خان اور اسپیکر کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

      مریم نواز شریف نے کہا- اگر ملک کو بچانا ہے تو اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور عمران خان کو ملک سے دشمنی اور آئین کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورے ملک کا مطالبہ ہونا چاہئے۔ مریم نواز نے لوگوں سے کہا کہ ملک کے لئے آواز اٹھائیں اور پاکستان کو ایک سود خور اور ناجائز قبضے سے آزاد کرو۔

      آرمی چیف کو اپنا کردار نبھانا چاہئے: مصطفیٰ نواز

      پاکستان پیپلز پارٹی یعنی پی پی پی کے لیڈر مصطفیٰ نواز نے کہا ہے کہ اگر قومی اسمبلی میں اسپیکر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کرتے تو اب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوا کو اپنا کردار نبھانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان ملک کو بدامنی اور بحران کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ مصطفیٰ نواز نے کہا کہ سبھی اداروں کو پارلیفمنٹ اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

      استعفیٰ کے لئے عمران خان نے رکھی تین شرطیں

      پاکستان کی سیاست سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو وزیر اعظم عمران خان نے استعفیٰ سے قبل تین شرطیں رکھی ہیں۔ جس میں پہلی شرط ہے کہ استعفیٰ کے بعد گرفتاری نہ ہو، دوسری شرط NAB کے تحت مقدمے درج نہ ہوں اور تیسری شرط شہباز شریف کی جگہ کوئی اور شخص وزیر اعظم بنے۔ یہ جانکاری جیو نیوز کے حوالے سے ملی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: