اسلام آباد: پاکستانی سپریم کورٹ کے ذریعہ قومی اسمبلی کو بحال کرنے کے بعد آج ایوان میں عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے لائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے۔ ایوان کی کارروای شروع ہونے پر اپوزیشن کے لیڈر شہباز شریف سے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے اور آئین کے ساتھ کھڑے رہنے کی اپیل کی۔ اس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عمران خان حکومت کا موقف پیش کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں پر غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ مل کر سازش کرنے کا الزام لگایا۔ پھر ایوان میں زبردست ہنگامہ شروع ہوگیا اور اسپیکر نے کارروائی مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:30 بجے تک کے لئے ملتوی کردیا۔
عمران خان نے بلائی کابینہ کی میٹنگسیاسی بحران کے درمیان پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے آج رات 9:30 بجے کابینہ کی خصوصی میٹنگ بلائی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ کابینہ کی خصوصی میٹنگ میں عمران خان کچھ بڑے فیصلے لے سکتے ہیں۔
مریم نواز کا عمران خان اور اسپیکر کو گرفتار کرنے کا مطالبہمریم نواز شریف نے کہا- اگر ملک کو بچانا ہے تو اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور عمران خان کو ملک سے دشمنی اور آئین کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورے ملک کا مطالبہ ہونا چاہئے۔ مریم نواز نے لوگوں سے کہا کہ ملک کے لئے آواز اٹھائیں اور پاکستان کو ایک سود خور اور ناجائز قبضے سے آزاد کرو۔
آرمی چیف کو اپنا کردار نبھانا چاہئے: مصطفیٰ نوازپاکستان پیپلز پارٹی یعنی پی پی پی کے لیڈر مصطفیٰ نواز نے کہا ہے کہ اگر قومی اسمبلی میں اسپیکر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کرتے تو اب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوا کو اپنا کردار نبھانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان ملک کو بدامنی اور بحران کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ مصطفیٰ نواز نے کہا کہ سبھی اداروں کو پارلیفمنٹ اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔
استعفیٰ کے لئے عمران خان نے رکھی تین شرطیںپاکستان کی سیاست سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو وزیر اعظم عمران خان نے استعفیٰ سے قبل تین شرطیں رکھی ہیں۔ جس میں پہلی شرط ہے کہ استعفیٰ کے بعد گرفتاری نہ ہو، دوسری شرط NAB کے تحت مقدمے درج نہ ہوں اور تیسری شرط شہباز شریف کی جگہ کوئی اور شخص وزیر اعظم بنے۔ یہ جانکاری جیو نیوز کے حوالے سے ملی ہے۔
پی ٹی آئی لیڈر شاہ محمود قریشی کا بڑا انکشافپاکستان کی پی ٹی آئی حکومت کے لیڈر شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ریکارڈ میں لانا چاہتا ہوں کہ یو ایس این ایس اے نے پاکستان کے این ایس اے کو بلایا اور ہمیں (روس) نہیں جانے کا حکم دیا۔ اس طرح سے کس ملک کو حکم دیا گیا ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا- ہندوستان جاو عمران خانمریم نواز شریف نے عمران خان سے کہا کہ اگر آپ کو اتنا اچھا ہندوستان لگتا ہے تو وہیں جاو۔
وکٹ اٹھاکر بھاگ رہا ہے کپتان: بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو جوڑنا ہے اور عمران خان کے پاس ووٹنگ سے بھاگنے کا راستہ نہیں ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اسپیکر اسگر آپ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں کراتے تو یہ عدالت کی توہین ہوگی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو کئی حصوں میں تقسیم کردیا ہے اور اب جب اکثریت نہیں تو پچ سے وکٹ اٹھاکر کپتان بھاگ رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔