உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Imran Khan No-trust Motion: عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے ڈپٹی اسپیکر کا انکار، قومی اسمبلی کا سیشن 10 بجے تک ملتوی

    Pakistan Political Crisis: عمران خان نے کیا انکشاف، اس امریکی عہدیدار  نے بھیجا تھا دھمکی آمیز خط

    Pakistan Political Crisis: عمران خان نے کیا انکشاف، اس امریکی عہدیدار نے بھیجا تھا دھمکی آمیز خط

    پاکستانی سپریم کورٹ کے ذریعہ قومی اسمبلی کو بحال کرنے کے بعد آج ایوان میں عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے لائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے۔ ایوان کی کارروای شروع ہونے پر اپوزیشن کے لیڈر شہباز شریف سے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے اور آئین کے ساتھ کھڑے رہنے کی اپیل کی۔

    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستانی سپریم کورٹ کے ذریعہ قومی اسمبلی کو بحال کرنے کے بعد آج ایوان میں عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے لائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے۔ ایوان کی کارروای شروع ہونے پر اپوزیشن کے لیڈر شہباز شریف سے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے اور آئین کے ساتھ کھڑے رہنے کی اپیل کی۔ اس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عمران خان حکومت کا موقف پیش کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں پر غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ مل کر سازش کرنے کا الزام لگایا۔ پھر ایوان میں زبردست ہنگامہ شروع ہوگیا اور اسپیکر نے کارروائی مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:30 بجے تک کے لئے ملتوی کردیا۔

      سپریم کورٹ میں عرضی نہیں داخل کرسکی پی ٹی آئی حکومت

      ذرائع نے کہا کہ عمران خان کی قیادت والی پی ٹی آئی حکومت پاکستان کے سپریم کورٹ کے جائزہ عرضی نہیں داخل کرسکی کیونکہ رمضان کے مہینے میں وقت کم ہونے کی وجہ سے ملازمین چلے گئے تھے۔

      عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے ڈپٹی اسپیکر نے انکار کردیا۔
      عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے ڈپٹی اسپیکر نے انکار کردیا۔


      پی ٹی آئی لیڈر شاہ محمود قریشی کا بڑا انکشاف

      پاکستان کی پی ٹی آئی حکومت کے لیڈر شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ریکارڈ میں لانا چاہتا ہوں کہ یو ایس این ایس اے نے پاکستان کے این ایس اے کو بلایا اور ہمیں (روس) نہیں جانے کا حکم دیا۔ اس طرح سے کس ملک کو حکم دیا گیا ہے۔



      مریم نواز شریف نے کہا- ہندوستان جاو عمران خان

      مریم نواز شریف نے عمران خان سے کہا کہ اگر آپ کو اتنا اچھا ہندوستان لگتا ہے تو وہیں جاو۔



      سپریم کورٹ کا فیصلہ ’عدالتی تختہ پلٹ‘: شیریں مزاری

      پاکستان کی حقوق انسانی کی وزیر شیریں مزاری نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں 7 اپریل کو سپریم کورٹ کے فیصلے کو ‘عدالتی تختہ پلٹ‘ قرار دیا۔

      وکٹ اٹھاکر بھاگ رہا ہے کپتان: بلاول بھٹو

      پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو جوڑنا ہے اور عمران خان کے پاس ووٹنگ سے بھاگنے کا راستہ نہیں ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اسپیکر اسگر آپ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں کراتے تو یہ عدالت کی توہین ہوگی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو کئی حصوں میں تقسیم کردیا ہے اور اب جب اکثریت نہیں تو پچ سے وکٹ اٹھاکر کپتان بھاگ رہے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: