Pakistan: سپریم کورٹ کے جھٹکے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب آج
اب چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کی برخاستگی سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ عدالت نے اسپیکر کو حکم دیا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے 9 اپریل کی صبح 10 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔
اسلام آباد: Pakistan Supreme Court Verdict:سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو ایک جھٹکا دیتے ہوئے انہیں تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پارلیمنٹ کو بحال کر دیا۔ اب عمران خان نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ آج جمعہ کو ملک سے خطاب کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ میں نے جمعہ کو کابینہ کا اجلاس بلایا ہے، اس کے ساتھ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوگا۔ آج شام قوم سے خطاب کروں گا۔ ملک کے لیے میرا پیغام ہے کہ آخری گیند تک پاکستان کے لیے لڑوں گا۔
I have called a cabinet mtg tomorrow as well as our parl party mtg; & tomorrow evening I will address the nation. My message to our nation is I have always & will continue to fight for Pak till the last ball.
سوری، جو عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف پارٹی سے وابستہ ہیں، نے 3 اپریل کو خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو مسترد کر دیا تھا۔ سوری نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا تعلق حکومت کو گرانے کی ’’غیر ملکی سازش‘‘ سے ہے اور اس لیے یہ قابل غور نہیں ہے۔ تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے کچھ ہی دیر بعد صدر عارف علوی نے وزیراعظم خان کے مشورے پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔
اب چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کی برخاستگی سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ عدالت نے اسپیکر کو حکم دیا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے 9 اپریل کی صبح 10 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔