عمران خان نے رہائی کے بعد اپنی تقریر میں فوجی سربراہ کو دی گالی؟ جانئے وائرل ویڈیو کی سچائی
عمران خان نے رہائی کے بعد اپنی تقریر میں فوجی سربراہ کو دی گالی؟ جانئے وائرل ویڈیو کی سچائی ۔ تصویر : ویڈیو گریب ۔
Imran Khan Video: عمران خان پر الزامات لگ رہے ہیں کہ انہوں نے پاکستانی فوج کی اعلی قیادت پر نشانہ سادھتے ہوئے اپنی تقریر میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ، لیکن کیا انہوں نے لائیو ٹی وی پر تقریر میں سچ میں قابل اعتراض لفظ کا استعمال کیا؟ یہاں جانئے اس کی سچائی ۔
اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے پولیس حراست سے رہا ہونے کے بعد ملک کو خطاب کیا ۔ اس دوران پاکستان کے سابق وزیراعظم ملک کی فوج کی کھینچائی کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹے ۔ ان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی سرخیوں میں چھایا ہوا ہے ۔ اس درمیان عمران خان پر الزامات لگ رہے ہیں کہ انہوں نے پاکستانی فوج کی اعلی قیادت پر نشانہ سادھتے ہوئے اپنی تقریر میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ، لیکن کیا انہوں نے لائیو ٹی وی پر تقریر میں سچ میں قابل اعتراض لفظ کا استعمال کیا؟ یہاں جانئے اس کی سچائی ۔
سوشل میڈیا پر عمران خان کی تقریر کے ایک وائرل کلپ میں انہیں فوجی سربراہ پر نشانہ سادھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ' فوج کو میری وجہ سے گالی دی گئی یا ان کے (فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر) چیف کی وجہ سے؟ وہ کیا سوچتے ہیں؟ کیا لوگو چو۔۔۔ یا ہیں؟ کیا ان کے پاس خود کا دماغ نہیں ہے؟ لوگ بے وقوف نہیں ہیں'۔ یہ باتیں انہوں نے اردو میں کہی ۔
Imran Khan in his address to the nation uses the C Word. Hitting out at Pakistan Army Chief, Khan asks: “Are people of Pakistan C?”
Sorry for the foreigners reading this. Can’t translate the literal meaning. Only South Asians would understand. pic.twitter.com/1ozMKfzkfl
ٹویٹر پر ایک بڑے طبقہ نے عمران کی تقریر کی حمایت کی ہے ۔ انہوں نے ان کے اس لفظ پر صفائی دیتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کے ذریعہ استعمال کیا گیا 'سی' لفظ 'چیونٹیاں' تھا، جس کا مطلب 'چینٹیاں' ہیں ۔ ان کے کہنے کا مطلب تھا کیا پاکستان کے لوگ 'چینٹیاں' ہیں؟ ایک یوزر نے بتایا کہ کیا آپ کو سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ پنجابی کی عام بول چال کی زبان ہیں ۔ چینٹیاں
ایک دیگر یوزر نے کہا کہ انہوں نے 'چیونٹیاں' کہا، جو پنجابی / اردو میں چیونٹیوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔
لوگ کیا چیونٹیاں ہیں؟ ان میں اپنی عقل نہیں ہے؟ یہاں ترجمہ ہے ۔ 'آپ کو لگتا ہے کہ لوگ چینٹیاں ہیں؟ ان کے پاس اپنا دماغ نہیں ہے؟' حالانکہ ایسا نہیں کہ سبھی انٹرنیٹ یوزر ان کی حمایت کررہے ہیں ۔ کچھ کا کہنا ہے کہ سچ میں عمران میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ۔ ایک یوزر نے پوچھا کیا عمران خان نے حقیقت میں وہ لفظ کہا تھا یا یہ ایک گہرا جھوٹ ہے؟ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان انوراگ کشیپ کی فلم میں جی رہا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔