ہوم » نیوز » عالمی منظر

دہشت گردی پر امریکہ سے ہاتھ ملانا تاریخ کی سب سے بڑی غلطی: عمران خان

عمران خان نے کہا کہ اگر امریکہ پچھلے 19 برسوں سے افغانستان میں ناکام رہا تو اس بات کا پورا امکان ہے کہ اگلے 19 برسوں میں شاید ہی کامیاب ہوگا۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 24, 2019 03:47 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دہشت گردی پر امریکہ سے ہاتھ ملانا تاریخ کی سب سے بڑی غلطی: عمران خان
عمران خان: فائل فوٹو

نیویارک۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل ہونا ان کے ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے یہاں پہنچنے والے خان نے منگل کو امور خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ پچھلے 19 برسوں سے افغانستان میں ناکام رہا تو اس بات کا پورا امکان ہے کہ اگلے 19 برسوں میں شاید ہی کامیاب ہوگا۔

جیو نیوز کے مطابق، جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کو وادی کشمیر میں کرفیو اٹھانے کے لئے ہندوستان سے کہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی بلیک لسٹ میں پاکستان کو شامل کرنے کی کوششوں سے ہندوستان کے مذموم عزائم واضح ہوچکے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ سابقہ ​​حکومتیں معاشی بحران کا حل تلاش کرنے میں ناکام رہی ہیں، جس کی وجہ سے موجودہ حکومت کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پر انحصار کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے خاص طور پر بحران کے وقت معیشت کو بہتر بنانے میں پاکستان کی مدد کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جب ان کی پارٹی برسر اقتدار آئی تو ملک کی معاشی صورتحال بہت خراب تھی اور چین مدد کرنے والا پہلا ملک تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پڑوسی ملک افغانستان سے روس (سابق سوویت یونین) کے انخلا کے بعد پاکستان کو تنہا چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکہ کو ایک بار پھر پاکستان کی مدد کی ضرورت محسوس ہوئی۔
First published: Sep 24, 2019 03:37 PM IST