اسلام آباد: پاکستان میں اقتدار گنوانے کے بعد بھی عمران خان (Imran Khan) کا جدوجہد جاری ہے۔ حکومت گرانے کے پیچھے غیر ملکی سازش کا الزام لگانے والے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف مبینہ دھمکی بھرے لیٹر (Lettergate Controversy) کو لے کر اب سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔
CNN-News 18 کو یہ خفیہ انٹرنل نوٹ ملا ہے، جسے مبینہ دھمکی بھرا خط بتایا گیا ہے۔ اس خط کو پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ وہیں سابق وزیر اعظم عمران خان نے پھر الزام لگایا ہے کہ ان کے خلاف لائے گئے تحریک عدم اعتماد کے پیچھے غیر ملکی سازش اور یہ دھمکی آمیز لیٹر تھا۔ حالانکہ امریکہ عمران خان کے ان سبھی الزامات کو ازسر نو خارج کرچکا ہے۔
ایک نوٹ جو کہ پاکستان کے چیف جسٹس کو بھیجا گیا، اس میں لکھا ہے کہ قومی اسمبلی کے کارگزار اسپیکرکی ہدایت کے مطابق، خفیہ خط (اوریجنل) جو کہ کابینہ سیکرٹری کو موصول ہوا، جسے وزارت خارجہ، پاکستان کے سائبر بیورو نے جمع کیا تھا۔ اب چیف جسٹس آف پاکستان کی مشاورت کے لئے حوالے کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل، قاسم سوری، قومی اسمبلی کے سابق ڈیوٹی اسپیکر، جنہوں نے عمران خان حکومت کے خلاف غیر ملکی سازش کے الزامات کو لے کر تحریک عدم اعتماد کو خارج کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، اب انہوں نے اس دھمکی آمیز خط کی جانچ کے لئے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
CNN-News18 نے اس سے پہلے بتایا تھا کہ اس معاملے کی جانچ کے لئے عمران خان ایک جوڈیشیل کمیشن بنانا چاہتے تھے۔ عمران خان دعویٰ کرتے آئے ہیں کہ ان کے خلاف اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد ان کی آزاد غیر ملکی پالیسی کے سبب ایک ’غیر ملکی سازش‘ کا نتیجہ ہے اور انہیں اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے اس کا استعمال کیا گیا ہے۔ عمران خان کے مطابق، ڈونالڈ لو نے امریکہ میں پاکستان کے سفیر کو وارننگ دی تھی کہ انہیں عمران خان حکومت کی غیر ملکی پالیسی سے اعتراض ہے، خاص طور پر یوکرین جنگ کے وقت ان کی روس سفر کو لے کر۔
یہ بھی پڑھیں۔پاکستان میں 5 شادیوں والے شہباز شریف کے طور پر جانے جاتے ہیں پڑوسی ملک کے نئے وزیر اعظمعمران خان کے مطابق، یہ دھمکی آمیز خط اور پیغام 7 مارچ کو بھیجا گیا تھا اور اس کے ایک دن بعد اپوزیشن ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے کر آیا اور اس پر ووٹنگ کی اپیل کی۔ وہیں پاکستان کے نیوز پیپر ڈان کے مطابق، یہ لیٹر امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد ماجد نے ڈونالڈ لو کے ساتھ میٹنگ کے بعد بھیجا تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے عمران خان کی حکومت کو مستحکم کرنے کے الزامات کو مسترد کردیا۔ وہیں واشنگٹن کے کچھ سفارتی ذرائع کے مطابق، غیر ملکی سازش اور دھمکی سے جڑا یہ مبینہ لیٹر ایک امریکہ کا ڈپلومیٹک کیبل ہوسکتا ہے، جسے سینئر پاکستانی ڈپلومیٹ نے لکھا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔