ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے دیا وزیر اعظم کے خط کا جواب، امن کےساتھ کشمیر راگ بھی الاپا

عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے سبھی پڑوسی ممالک کے ساتھ امن چاہتے ہیں، جن میں ہندوستان بھی شامل ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کے پاکستان کے نیشنل ڈے پر لکھے خط کے لئے شکریہ ادا کیا ہے۔

  • Share this:
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے دیا وزیر اعظم کے خط کا جواب، امن کےساتھ کشمیر راگ بھی الاپا
عمران خان نے دیا وزیر اعظم کے خط کا جواب، امن کے ساتھ کشمیر راگ بھی

نئی دہلی: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان (Imran Khan) نے وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کے پاکستان کے نیشنل ڈے پر لکھے گئے خط کے لئے شکریہ ادا کیا ہے۔ ساتھ ہی عمران خان نےکہا ہے کہ وہ اپنے سبھی پڑوسی ممالک کے ساتھ امن چاہتے ہیں، جن میں ہندوستان بھی شامل ہے۔ دراصل گزشتہ 23 مارچ کو وزیر اعظم مودی نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان نیشنل ڈے کے موقع پرخط لکھ کرنیک خواہشات پیش کی تھیں۔


حال کے دنوں میں یہ دوسرا موقع تھا، جب وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے وزیراعظم کو اپنی طرف سے پیغام دیا تھا۔ اس سے پہلے عمران خان کے کووڈ متاثرہ پائے جانے کے بعد وزیر اعظم مودی نے ان کے جلدی صحتمند ہونے کی دعا کی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنےخط میں پاکستانی وزیر اعظم کو دہشت گردی کو لے کرنصیحت بھی دی تھی۔


خط میں کیا کشمیر کا بھی ذکر


پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے خط میں لکھا ہے- ہم جنوبی ایشیا میں امن اور پائیداری کے لئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں جموں وکشمیر کا موضوع بھی اٹھایا ہے۔ عمران خان نے کورونا کے خلاف لڑائی میں بھی ہندوستانی لوگوں کو نیک خواہشات بھی پیش کی ہیں۔

گزشتہ ماہ دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کی خلاف ورزی پر ہوا تھا اتفاق

واضح رہے کہ گزشتہ فروری کے مہینے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان طے کیا گیا تھا کہ دونوں فریق کو لائن آف کنٹرول اور دوسرے سیکٹروں میں سیز فائرکرنا ہوگا۔ یہ فیصلہ 25-24 فروری کی نصف شب سے عمل میں آیا۔ اس فیصلے کو حیرانی کی نگاہوں سے بھی دیکھا جا رہا ہے۔ کیونکہ عام طور پر پاکستان کی طرف سے اکثرسیز فائرکی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے۔ دلچسپ ہے کہ پاکستانی سرحد پر سیز فائرکا یہ فیصلہ اسی وقت آیا، جب چین کے ساتھ بھی ایل اے سی پر حالات سدھرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 30, 2021 11:56 PM IST