ہندوستان، افغانستان اوردیگرممالک کےساتھ قائم کرنا چاہتے ہیں پرامن رشتے: عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ ان کی حکومت ہندوستان، افغانستان اور دیگر ممالک کے ساتھ پرامن رشتےقائم کرنا چاہتی ہے۔

Aug 26, 2019 08:08 PM IST | Updated on: Aug 26, 2019 08:08 PM IST
ہندوستان، افغانستان اوردیگرممالک کےساتھ قائم کرنا چاہتے ہیں پرامن رشتے: عمران خان

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ ان کی حکومت ہندوستان، افغانستان اوردیگرممالک کے ساتھ پرامن رشتےقائم کرنا چاہتی ہے۔ عمران خان نےہندوستان کے زیرحکومت کشمیرپرقوم کےنام خطاب میں پاکستان کی طرف سےکئےگئےاقدامات اور مستقبل میں کی جانے والی کارروائی کےبارے میں لوگوں کوبتایا۔ وزیراعظم نےکہا کہ ان کی حکومت کی یہ پالیسی رہی ہےکہ ہندوستان، افغانستان اوردیگرممالک کےساتھ پرامن تعلقات رکھیں جائیں۔

انہوں نےخطاب میں کہا کہ 'میں نےہندوستان سےکہا کہ اگروہ ایک قدم آگےبڑھیں گےتوہم دو قدم آگے بڑھیں گے۔ ہمارا اہم مسئلہ کشمیرہے، گرچہ ہرمرتبہ ہم نےہندوستان کےساتھ بات چیت کےلئےآئےاس نے موضوع سے بھٹکایا اورقصورپاکستان کوقراردیا'۔

وزیراعظم نےکہا کہ پلوامہ حادثےکےبعد ہندوستان نے پاکستان کوقصوروارقراردیا۔ انہوں نےکہا کہ ہندوستان میں انتخابات کےبعد صورتحال میں تبدیلی کا پاکستان انتظارکررہا تھا، انتخابات کےبعد ہندوستان نے پاکستان کوایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ کرانےکی کوشش کی۔

Loading...

Loading...