ہوم » نیوز » عالمی منظر

عمران خان نے کہا- پاکستان کو روس کے فوجی پریڈ کا انتظار

دوسری عالمی جنگ میں جرمنی کی نازی فوج پر روس کی فتح کی 75ویں سالگرہ پر منعقد ہونے والی فوجی پریڈ کا پاکستان کو انتظار ہے اوراس کا انعقاد 24 جون کو کیا جائے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 03, 2020 09:47 PM IST
  • Share this:
عمران خان نے کہا- پاکستان کو روس کے فوجی پریڈ کا انتظار
عمران خان کے بڑبولے پن پر ہندوستان نے دکھایا پاکستان کو آئینہ

ماسکو، 03 جون (اسپوٹنک) دوسری عالمی جنگ میں جرمنی کی نازی فوج پر روس کی فتح کی 75ویں سالگرہ پر منعقد ہونے والی فوجی پریڈ کا پاکستان کو انتظار ہے اوراس کا انعقاد 24 جون کو کیا جائے گا۔ عام طور پر 9 مئی کو یہ پریڈ کا انعقاد ہوتا ہے لیکن اس سال کوروناوائرس کی وجہ سے اسے ملتوی کیا گیا ہے۔ وائرس انفیکشن سے پہلے پاکستان کے صدرعارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کو اس پروگرام میں شرکت کے لئے دعوت دی گئی تھی۔



روس میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہیں کیونکہ ہمیں اطلاع دی گئی ہے کہ پریڈ 24 جون کو ہونےجارہی ہے لیکن ابھی تک ہمیں غیرملکی سربراہ مملکت اور حکومت کی شرکت کے بارے میں مزید کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ دن کتنا اہم ہے اور میں اس موقع پر روس کی عوام کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔

First published: Jun 03, 2020 09:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading