عمران خان پر پھر سے فوجی عدالت میں چلایا جائے گا مقدمہ، آرمی ایکٹ کے تحت کاروائی کی پیش قیاسی
عمران خان فائل فوٹو
یہ پیشرفت رانا ثناء اللہ کے اس بیان کے بعد ہوئی جب عمران خان کے تینتیس حامیوں کو مسلح افواج کی تنصیبات پر حملے کے الزام میں فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا سامنا کرنے کے لیے فوج کے حوالے کیا گیا ہے۔
پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے جمعہ کو کہا کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف 9 مئی کو ملک بھر میں تشدد کے سلسلے میں فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔ پاکستانی وزیر نے کہا کہ پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ فوجی علاقوں سے متعلق واقعات پر لاگو ہوتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ان تمام لوگوں کے خلاف لاگو ہوں گی جو رواں ماہ کے اوائل میں محدود فوجی املاک والے علاقوں میں داخل ہوئے، دوسرے لوگوں کو بھیجا یا ان کی حوصلہ افزائی کی۔
یہ پیشرفت رانا ثناء اللہ کے اس بیان کے بعد ہوئی جب عمران خان کے تینتیس حامیوں کو مسلح افواج کی تنصیبات پر حملے کے الزام میں فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا سامنا کرنے کے لیے فوج کے حوالے کیا گیا ہے۔ ثناء اللہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جناح ہاؤس میں بہت سی حساس اشیاء موجود تھیں۔ جو اس ماہ کے شروع میں پرتشدد مظاہروں میں حملہ آور ہونے والی فوجی املاک میں شامل تھا۔ جناح ہاؤس میں 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد آگ لگا دی گئی تھی۔ جو اس وقت کور کمانڈر لاہور کی رہائش گاہ اور ان کے کیمپ آفس کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ کئی دنوں تک جاری رہنے والے احتجاج کے دوران پاکستان بھر میں نجی اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کی گئی اور عمران خان کے حامیوں نے جناح ہاؤس اور جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کے داخلی دروازے سمیت فوجی تنصیبات پر حملہ کیا۔
ثناء اللہ نے کہا کہ صرف 33 مشتبہ افراد کو فوجی ٹرائلز کے لیے منتخب کیا گیا ہے حالانکہ پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران خان کے تقریباً 5000 حامیوں کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے تصدیق کی کہ صرف 19 ملزمان کو پنجاب میں فوجی عدالتوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ 14 کو خیبر پختونخوا (کے پی) میں منتقل کیا گیا ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔