உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نئے ہیلی کاپٹر کو لیکر سوالوں میں گھرے سابق پی ایم Imran Khan، دبئی کے بینکوں سے کیا گیا پیمنٹ

    عمران خان

    عمران خان

    عمران خان mran Khan سے سوالات پوچھے جا رہے ہیں کہ آپ کے پاس نیا ہیلی کاپٹر کہاں سے آیا، اس کی قیمت کس نے دی؟ وہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ دریں اثناء پاکستانی تحقیقاتی صحافی اسد علی طور نے ان سوالات کا جواب دیا ہے۔

    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان former Prime Minister of Pakistan  Imran Khan اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد ملک کے عوام تک پہنچنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں تیزی سے ریلیاں کر رہے ہیں۔ وہ 'شریف خاندان' پر ملک کو لوٹنے کا الزام لگا رہے ہیں اور موجودہ حکومت کو بیرونی طاقتوں کے ہاتھ کی کٹھ پتلی بتا رہے ہیں۔ عمران اپنے جلسوں میں کبھی پرائیویٹ جیٹ تو کبی طیاروں سے پہنچ رہے ہیں، ور کبھی کرائے کے ہیلی کاپٹر کا استعمال کر رہے ہیں۔ جمعہ کو ملتان میں اپنی ایک ریلی میں وہ بالکل نئے ہیلی کاپٹر میں پہنچے تھے جس پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

      عمران خان mran Khan سے سوالات پوچھے جا رہے ہیں کہ آپ کے پاس نیا ہیلی کاپٹر کہاں سے آیا، اس کی قیمت کس نے دی؟ وہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ دریں اثناء پاکستانی تحقیقاتی صحافی اسد علی طور نے ان سوالات کا جواب دیا ہے۔ اسد کہتے ہیں، 'پورا پاکستان جاننا چاہتا ہے کہ عمران کے پاس نیا ہیلی کاپٹر کہاں سے آیا؟ طویل تفتیش کے بعد ہمیں کچھ ثبوت اور دیگر معلومات ملی ہیں۔ یہ ہیلی کاپٹر عمران خان کو فرح گوگی عرف فرح شہزادی نے تحفے میں دیا ہے۔

      یہ بھی پڑھی: مریم نواز پر IMRAN KHAN کا قابل اعتراض تبصرہ، پاکستان کے پی ایم نے بتایا افسوسناک، سابق اہلیہ نے کہہ ڈالا گھٹیا آدمی

      آپ کو بتاتے چلیں کہ فرح گوگی وہ ہیں جو عمران خان کی حکومت کے دوران کافی چرچے میں رہی تھیں۔ گوگی عمران کی تیسری بیوی بشریٰ بی بی کا قریبی دوست ہیں۔ الزام ہے کہ فرح گوگی نے عمران خان کی حکومت کے دور میں بہت پیسہ کمایا اور جس دن انہیں اقتدار سے بے دخل کیا گیا اسی دن فرح پرائیویٹ جیٹ کے ذریعے دبئی چلی گئیں۔ اسد علی طور نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام کی نظروں میں ہیلی کاپٹر آنے سے عمران خان اور ان کے قریبی لوگ پریشان ہو گئے ہیں۔ یہ ہیلی کاپٹر امریکہ سے خریدا گیا ہے جس کی ادائیگی دبئی کے بینک سے کی گئی۔

      مزید پڑھئے: Honour Killiing: غیرت کے نام پر بیوی کے رشتے داروں نے کیا اس کے شوہر کا سر عام قتل

      طور کے مطابق اس معاملے کے انکشاف کے بعد عمران خان اب اپنے قریبی دوستوں کے ذریعے یہ خبریں پھیلا رہے ہیں کہ امریکہ اور دیگر ممالک میں مقیم ان کے حامیوں نے چندہ جمع کرکے یہ ہیلی کاپٹر خریدا اور عطیہ کیا ہے۔ تاکہ انہیں انتخابی مہم میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ فرح خان عرف فرح گجر عرف فرح شہزادی جو عمران کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کی خاص دوست سمجھی جاتی ہیں، پر اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی فرح اور بشریٰ پر ٹرانسفر پوسٹنگ کے ذریعے 6 ارب روپے کمانے کا الزام لگایا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: