உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عمران خان کی فضیحت! کشمیر پر ’پروپیگنڈہ‘ پھیلانے یو این جی اے پہنچا افسر پاکستانیوں کو ہی دینے لگا لیکچر

    عمران خان کی فضیحت! کشمیر پر ’پروپیگنڈہ‘ پھیلانے پہنچا یو این جی اے پہنچا افسر پاکستانیوں کو ہی دینے لگا لیکچر

    عمران خان کی فضیحت! کشمیر پر ’پروپیگنڈہ‘ پھیلانے پہنچا یو این جی اے پہنچا افسر پاکستانیوں کو ہی دینے لگا لیکچر

    Imran Khan UNGA Kashmir: امریکہ پہنچنے کے بعد شہریارخان نے زور دے کر کہا کہ پاکستانیوں کو ان کے پاس جو کچھ بھی ہے، اس کے لئے شکر گزار ہونا چاہئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی (یو این جی اے) میں جموں وکشمیر کے بارے میں ’بیداری پھیلانے‘ کا قدم انہیں پر بھاری پڑ گیا۔ دراصل عمران خان نے اس کام کے لئے جس شخص کو منتخب کیا تھا، امریکہ پہنچنے کے بعد انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستانیوں کو ان کے پاس جو کچھ بھی ہے، اس کے لئے شکرگزار ہونا چاہئے۔


      ’دی پرنٹ‘ نے جمعہ کو بتایا کہ کشمیر پر پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی کے صدر شہریار خان آفریدی نیویارک پہنچے تھے، جہاں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی (یو این جی اے) چوٹی کانفرنس ہو رہا ہے۔ انہیں ٹائم اسکوائر میں گھومتے ہوئے اور فٹ پاتھوں پر بے گھر لوگوں کے ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے لائیو ویڈیو کے دوران وہاں سے گزر رہی خواتین پر بھی تبصرہ کیا۔





      انہوں نے پاکستانیوں کو ان سبھی کے لئے شکرگزار ہونے کا مشورہ دیا، جو ان کے پاس ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا، ’ایسے ممالک میں خواتین کی صورتحال کو دیکھو جو حقوق انسانی پر دوسروں کو لیکچر دیتا ہے۔ پاکستان میں خواتین ان ممالک کے مقابلے میں بہتر صورتحال میں رہ رہی ہیں جو حقوق انسانی کے مہارتھی ہونے کا ڈھونگ کرتے ہیں‘۔


      وزیر اعظم نریندر مودی بھی فی الحال اپنے تین روزہ دورہ پر امریکہ میں ہیں۔ وہ اپنے سفر کا اختتام یواین جی اے میں ایک خطاب کے ساتھ کریں گے، جس میں کووڈ-19 وبا، دہشت گردی سے نمٹنے کی ضرورت، موسمیاتی تبدیلی سمیت عالمی چیلنجز اور دیگر اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کیا جائے گا۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: