ہوم » نیوز » عالمی منظر

معاشی تنگی سے جوجھ رہے پاکستان کو چھ ارب ڈالر کی مدد دے گا چین!۔

چین کے ’ گریٹ ہال آف پیپل‘ میں عمران خان کی چین کے صدر شی چن فنگ سے ملاقات ہوئی

  • Share this:
معاشی تنگی سے جوجھ رہے پاکستان کو چھ ارب ڈالر کی مدد دے گا چین!۔
چین کے ’ گریٹ ہال آف پیپل‘ میں عمران خان کی چین کے صدر شی چن فنگ سے ملاقات ہوئی: اے پی فوٹو۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اپنے پہلے چین دورے پر جمعہ کو بیجنگ پہنچے۔ چین کے صدر شی چن فنگ کے ساتھ بات چیت کے بعد سمجھا جاتا ہے کہ چین پاکستان کو چھ ارب ڈالر کی مالی امداد فراہم کرنے پر راضی ہو گیا ہے۔


پاکستان فی الحال غیر ملکی کرنسی کی بھاری تنگی کے دور سے گزر رہا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے اسے راحت پیکیج دینے کے لئے کڑی شرطیں رکھی گئی ہیں۔ پاکستان چاہتا ہے کہ دوست ملک اس کی مدد کریں تاکہ اسے آئی ایم ایف سے کم سے کم امداد لینی پڑے۔


سرکاری ذرائع کے مطابق، چین کے ’ گریٹ ہال آف پیپل‘ میں عمران خان کی چین کے صدر شی چن فنگ سے ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماوں میں اکیلے اور نمائندہ وفد کی سطح کی بات چیت ہوئی۔


عمران خان نے اس دوران شی چن فنگ سے کہا، "پاکستان کی حکومت کے سامنے بہت مشکل اقتصادی صورتحال بنی ہوئی ہے۔" انہوں نے کہا، "بدقسمتی سے ہمارا ملک اس وقت دو بڑے نقصانات کے ساتھ کافی کمزور صورتحال سے گزر رہا ہے۔ پاکستان کو مالی خسارہ اور چالو کھاتے کے خسارہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وہیں، شی نے خان کو بھروسہ دلاتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو 'سفارتی طور پر ترجیح' دیتا ہے۔ انہوں نے کہا، "چین ہمیشہ سے ہی پاکستان کو اپنی سفارتی ترجیح میں مانتا ہے اور پاکستان کی حاکمیت، علاقائی سالمیت اور قومی آزادی کی حفاظت کی حمایت کرتا ہے۔
First published: Nov 03, 2018 04:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading